کوئٹہ، دھماکے کے وقت چینی سفیر ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے، شیخ رشید

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وفاقی وزیر برائے داخلہ امور شیخ رشید احمد نے کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دھماکہ ایسے وقت میں کیاگیاہے جب چینی سفیر ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے ،ملک میں بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت دہشتگردی کی نئی لہر آرہی ہے لیکن پاکستان کو اندرونی طورپرکمزور کرنے والوں کو پاکستان کی فوج شکست فاش دے گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

کچھ لوگ اپنی سیاست کیلئے پشتونوں پر دہشت گردی کالیبل لگاکرمقاصدحاصل کرناچاہتے ہیں،عثمان کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پشتون ایک پر امن قوم ہے جس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں البتہ پشتون قوم دہشت گردی کا شکار ضرور رہاہے ، پر دوسروں کی جنگ مسلط کیا گیا ہے ، یہ وقت آپس کے اختلافات کا نہیں بلکہ پشتونوں کے زخموں پرمرہم رکھنے کا ہے ۔غیر ملکی خبر رسال ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے عثمان کاکڑ نے کہا کہ پشتونوں کی سرزمین پر دہشتگردی کے باعث 70ہزار پشتون شہید 2لاکھ گھر تباہ ہوئے اور 40لاکھ پشتونوں کو اپنے ہی گھروں سے بدر ہو کر مہاجرین کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

ہمیں پیپلزپارٹی سے توقع نہیں تھی کہ وہ باپ کو باپ بنائیں گے،مولانا فضل الرحمن

Posted by & filed under پاکستان, لیڈ اسٹوری.

اسلام آ باد: پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ان کو کہتے ہیں میچورٹی کا مظاھرہ کریں، پنتیس سال اور ستر سال کی عمر میں فرق ہونا چاہئیے، استعفے موخر کردئیے ہیں، امید ہے وہ فیصلہ پر نظرثانی کریں ،قوم پی ڈی ایم کے ساتھ ہے، ہم اپنے بڑے بڑے فیصلے رمضان المبارک میں کریں گے، ہم چاھتے ہیں ہمارے دوست واپس آجائیں۔

بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی 22-2021 کے لیے محکمہ انڈسٹریز اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی مجوزہ ترقیاتی اسکیموں اور انکے کانسیپٹ پیپرز سے متعلق وزیراعلی سیکریٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری اطلاعات، ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز۔

اصغر بنگلزئی کی جبری گمشدگی کو 20 سال مکمل ہوگئے،نصر اللہ بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ انکے چچا علی اصغر بنگلزئی کی جبری گمشدگی کو 20 سال مکمل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب میں علی اصغر کی بیمار اور ضعیف سہارے کے ذریعے اٹھتی اور بیٹھتی اہلیہ کو دیکھتی ہوں یا پر علی اصغر کے بچوں کو جو اپنے والد کی طویل جبری گمشدگی کی وجہ سے بہت سے مشکلات سمیت نفسیاتی مریض بن چکے ہیں ۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی شفاف انداز میں ہوگی،بلوچستان حکومت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس جناب جسٹس محمدکامران خان ملاخیل پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی پوسٹوں پر نان ٹیکنیکل لوگوں کی تعیناتی کے خلاف دائرآئینی درخواست کی سماعت کی ۔

ابصار عالم پر حملے کے اصل ذمہ داروں کو سامنے لایا جائے، بی یوجے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر حملہ آوروں کو گرفتار کر کے بے نقاب کیاجائے۔

گوادر کے تین شہریوں کے قتل کا الزام کوسٹ گارڈ کے تین اہلکاروں کو 14سال قید کی سزا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: سیشن جج گوادر کی عدالت نے پاکستان کوسٹ گارڈ کے تین اہلکاروں کو 14سال قید کی سزا سنادی ،کوسٹ کے اہلکاروں نے گوادر گول چوک نزد الائیڈ بینک کے قریب گوادر کے دو رہائشیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا ۔

کورونا کی آڑ میں تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں ،پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کے رہنماوںجمیل احمد مشوانی ، محمد نواز پندرانی ، میر بہادر خان لانگو ، داود شاہ کاکڑ اور جلال خان اچکزئی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی تالہ بندی کو کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے اگرحکومت نے کوروناکی آڑ میں پرائیویٹ اسکولز بند کرنے کی کوشش کی تو پرامن احتجاج کاحق محفوظ رکھتے ہیں۔یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

پاک ایران سرحد کی بندش بی ایس او پجار کا کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے عہدیداروں نے اپیل کی ہے کہ پاک ایران بارڈر فوری طور پر کھول کر چھوٹی گاڑیوں کو بھی سامان لانے اور لے جانے کی اجازت دے کر سرحدی علاقوں کے عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں ۔ یہ بات بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے چیئرمین زبیر بلوچ نے شکیل بلوچ ،ڈاکٹر عمیر ، میر علی ودیگر نے پاک ایران بارڈر کی بندش کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔