فرانسیسی سفیر کی ملک بدری پر عملدر آمد کیا جائے، مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ حکومت نے مذہبی جماعت کے ساتھ تحریری معاہدہ کیا تھا کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے گا اس معاہدے پر وفاقی وزراء کے دستخط بھی موجود ہیں اس کے باوجود بھی معاہدے سے انحراف قابل مذمت عمل ہے ، لاہور کے واقعہ کے ذمہ دار پنجاب حکومت ہے بزدار کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔

بلوچستان میں عوام غربت کی لکھیر سے نیچے زندگی گزاررہے ہیں،رئوف مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی میرعبدالرئوف مینگل نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہاہے کہ بلوچستان کے غریب عوام پہلے ہی سے غربت کے آخری لکیرپرزندگی گزار رہی ہے موجودہ حکومت جوکہ بڑے بڑے دعوے کرتے ہوئے کہاتھا کہ نوجوانوں کوایک کروڑ نوکریاں اورزاتی مکان فراہم کرینگے وہ دعوے آج لوگوں کوبجائے خوشحالی کے نان شبینہ کامحتاج بنادیا گیا ہے ۔

نور الدین مینگل اپنے ساتھیوں سمیت پارٹی کو یورپ میں فعال بنائیں گے،شفیق ساسولی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے صدر شفیق الرحمن ساسولی نے بی این پی یورپ کے نومنتخب آرگنائزنگ باڈی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے فیصلے کے مطابق مرکزی صدر اخترجان مینگل کی جانب سے یورپ میں پارٹی کے آرگنائزنگ باڈی کی تشکیل خوش آئند ہے۔ آرگنائزر میرنورالدین مینگل، ڈپٹی آرگنائزر اصغرشاھوانی و دیگر ممبران پر مشتمل آرگنائزنگ باڈی تشکیل دینے کے پارٹی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے، شاہ علی بگٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت شاہ علی بگٹی منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، نذیر احمد لھڑی، فرید خان اچکزئی، عبدالباقی جتک، نجیب اللہ ٹرین، عنایت اللہ بڑیچ، عبداللہ مینگل، ظاہر مینگل، سید شاہ بابر اور دیگر نے شرکت کی۔

علم وسائنس ترقی وخوشحالی کی صدی میں بلوچستان پسماندگی بدحالی کاشکارہے،جاوید بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ممبر سنٹرل کمیٹی چیئرمین جاوید بلوچ نے صوبائی حکومت کی نااہلی عوام مسائل سے لاتعلقی اورقومی موقف سے بے خبری پرشدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاہے کہ علم وسائنس ترقی وخوشحالی کی صدی میں بلوچستان پسماندگی بدحالی کاشکارہے اکیسویں صدی جنہیں قوموں کی ترقی کاصدی کہا جاتا ہے بلوچستان میں کروناکو لیکرجام سرکار ممی ڈیڈی کلچر کے اسیرترجمان کی بنیاد پر بلوچستان کو تاراج کررہاہے۔

لاہورمعاملے میں حکومت نے غیر سنجیدگی اور غیر ذمہ درانہ طور پر کام کیا، علی مددجتک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک ، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی اور سیاسی نا پختگی کی وجہ سے ملک میں انتشار پھیل رہا ہے ریاست کا کام تمام فریقین کو سننا اور مسائل حل کرنا ہوتا ہے طاقت کے استعمال سے حالات مزیدخراب ہونے کے علاوہ کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا۔

محکمہ خوراک کی طرف سے زمینداروں کو 10لاکھ بوریاں فراہم کی جارہی ہیں،سردارعبدالرحمن کھیتران

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر خوراک سردارعبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک طرف سے زمینداروں کو 10لاکھ بوریاں فراہم کی جارہی ہیں جس کے بدلے زمینداروںسے 3سو روپے فی بوری سیکورٹی لی جاتی ہے جو بعد ازاں واپس کردی جاتی ہے۔

حکومت و کالعدم تنظیم معاہدہ تماشہ کے سواء کچھ نہیں تھا، امان اللہ کنرانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر وسینیٹر(ر)امان اللہ کنرانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت و تحریک لبیک پا کستان کے درمیان معاہدہ نہ فرانسیسی سفیر نکلا نہ تحریک لبیک پا کستان کالعدم قرار پایا پھر تماشہ لگانے کی کیا ۔

پی ڈی ایم اے کا دائرہ کارتمام اضلاع تک بڑھائینگے،ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے آج پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ نے اتھارٹی کے ہیڈآفس میں قائم کنٹرول روم کے مختلف شعبے دیکھیں ۔ موسم، بارشوں، برفباری اور رودکوہی کے بارے میں پیشگی اطلاعات کے سسٹم کا معائنہ کیا ۔

بلوچستان سے منسلک ایران وافغانستان سرحدکی بندش بلوچستان کے ساتھ زیادتی ہے، غلام نبی مری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں بلوچستان میں بارڈرز کی بندش پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان کے ساتھ بارڈز بند ہونے کی وجہ سے بلوچستان کی غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بلوچستان میں صنعتیں اور دیگر ذرائع روزگار نہ ہونے کے برابر ہیں۔