چمن: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کو ٹیلیفون کرکے ان کے چچازاد بھائی۔
چمن: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کو ٹیلیفون کرکے ان کے چچازاد بھائی۔
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر خالد بلوچ نے کہا ہے 2 مارچ کو بلوچ قومی کلچر ڈے منانے کا مقصد نیشنلزم کے بنیادی فلسفے کے تحت عوامی سطح پر شعور اجاگر کرکے قوم دوستی و تاریخ و تہذیب تمدن کو آئندہ نسلوں تک پہنچانا ہے بی ایس او شہدا کے وارث تنظیم کی حیثیت سے نہ صرف قومی و انسانی مشکلات کے باوجود جہد مسلسل بلکہ بلوچ لاپتہ افراد کے بازیابی کے لئے ہر سطح پر جدوجہد کا حصہ رہی یے قومی شعور کو اجاگر کرنا۔
کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات کی طرز پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سینٹ الیکشن میں بھی بھر پور کامیاب حاصل کرے گی، جلد ہی ٹویٹر پر چلنے والی حکومت کا بسترہ گول ہوجائے گا ، ملازمین کے حقوق کے لئے پیپلزپارٹی نے پہلے بھی آواز بلند کی تھی اور اب بھی ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے۔
کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر و سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ کا فیصلہ نہایت متوازن اور حکومت کے لئے سبکی کا باعث ہے جس نے واضح طور پر آرٹیکل 226 کی تشریح و صراحت کے لئے عدالت عظمی سے رجوع کیا تھا کہ سینٹ الیکشن پر اس شق یعنی خفیہ و رازداری ووٹ کا اطلاق نہ ہو بلکہ ہاتھ کھڑا کرکے اعلانیہ ووٹ کی اجازت دینے کی استدعا کی تھی۔
کوئٹہ: بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کے لئے الیکشن مہم چلانے کا وقت ختم امیدوار آج کسی بھی قسم کا جلسہ ،مہم نہیں چلا سکیں گے ، الیکشن ایکٹ 2017کی شق نمبر 182کے مطابق انتخابات سے 48گھنٹے قبل مہم چلانے کی مدت ختم کردی جا تی ہے۔
کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ کلچر ڈے ہماری ثقافت کا اہم جز ہے اسی دن کو بڑے جوش و خروش کیساتھ منائیں اور اپنا قومی فریضہ نبھاتے ہوئے آقاء اور غلامی کے نظام کیخلاف قومی جذبہ کو ابھارنے میں نمایاں عملی مظاہرہ کریں اور زندہ باشعور قوموں میں حب الوطنی اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
لسبیلہ: حب پولیس نے دس دنوں سے گمشدہ اللہ نور کی لاش برآمد کرلی مقتول کا قاتل اپنا ہی ہم زلف نکلا۔پولیس کے مطابق کراچی نادرن بائی پاس کا رہائشی اللہ نور 16 فروری کو اپنے کام سے کوئٹہ گیا ہوا تھا جو کہ واپسی 20 فروری کو اپنے پلاٹ کے دس لاکھ روپے لے کر واپس حب پہنچا تھا جو کہ حب جام کالونی میں اپنے ہم زلف رضا خان کے گھر ایک رات کے لے رکا تھا ملزم رضا خان نے پیسے کی لالچ میں آکر مقتول اللہ نور کو سوتے ہوئے کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا تھا۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی نے بی اے پی کے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سعید احمد ہاشمی اور نوید کلمتی کی کاغذات نامزدگی کی منظوری سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔ گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما موسی بلوچ کی جانب سے ان کے کونسل ساجد ترین ایڈووکیٹ۔
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں پارٹی فیصلوں سے انحراف اورجماعت کے خلا ف سرگرمیوں حصہ لینے کے باعث سابق سینیٹر ڈاکٹر اسماعیل بلیدی سمیت 2 افراد کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی۔
کوئٹہ: لورالائی سی ٹی ڈی اور ڈسٹرکٹ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ایک بیگ میں چھپائے گئے 15 عدد ہینڈ گرنیڈ برآمد کئے جنہیں بم اسکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنادیا گیا، لورالائی سی ٹی ڈی پولیس نے مز ید کاروائی شروع کردی ہے۔