کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں 28فروری 2021 کو پارٹی کے بانی اور ممتاز بزرگ قوم وطن دوست رہنما میر عنایت اللہ لانگو مرحوم کی چھٹی برسی کے موقع پر ان کی بلوچ قوم اور بلوچستان کی عوام کیلئے لازوال ناقابل فراموش سیاسی ۔
Posts By: نیوز ڈیسک
اسد اچکزئی کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں، بی این پی
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں شہید اسد اچکزئی کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے دالخراش واقعات کا رونما ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔
اسد اچکزئی کی شہادت پر اے این پی کا صوبہ بھر میں شٹر ڈائون کااعلان
کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں پارٹی کے صوبائی ترجمان اسدخان اچکزئی کی شہادت پر گھرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسدخان اچکزئی کو اغوا ہوئے پانچ مہینے دودن ہوئے اس سلسلے پارٹی نے صوبہ بھر میں احتجاج شٹرڈاون کوئٹہ چمن شاہراہ کی بندش چمن میں دھرنا اور تمام اضلاع میں احتجاج کرتے رہے۔
نیشنل سیکورٹی کونسل میں بلوچستان کے لوگوں کا کوٹہ مختص کیا جائیگا، جنرل سرفراز علی
کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے کہا ہے کہ بلوچستان وسیع اور استعداد سے مالا مال صوبہ ہے ملک میں پائی جانے والی بے یقینی کی فضاء کے خاتمے کے لئے دو طرفہ رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے بلوچستان کی ترقی کے لئے بنیادی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے صوبے میں خواتین کے لئے دو کیڈٹ کالج بنائے جائیں گے ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو نیشنل سیکورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کو دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
26مارچ مقصد حاصل کئے بغیر واپس نہیں ہونگے ‘ مولانا واسع
لورالائی: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 26 مارچ کو اسلام آباد سے بغیر کسی مقصد کے ہر گز واپس نہیں آئینگے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں کوئی اختلافات نہیں ہے ہر جماعت کی اپنی پالیسی اور طریقہ کار ہے ہم میں اختلاف پید ا کرنے کی حکومتی سازش ناکام بنا دی جائیگی۔
نوید کلمتی کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کیخلاف درخواست خارج
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹ کی ٹیکنو کریٹ نشست پر امیدوار میر نوید کلمتی کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے خلاف دائر آئینی درخواست کو خارج کردیا ۔
صادق سنجرانی اور اسرار زہری میں غلط فہمیاں دور کر لی گئیں
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی ) کے سربراہ میر اسرار اللہ زہری اور چیئر مین سینیٹ میر صادق سنجرانی کے درمیان غلط فہمیاں دور کرلی گئیں ، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو چیئر مین سینیٹ میر صادق سنجرانی بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی ) کے سربراہ میر اسراراللہ زہری کی رہائشگاہ پر گئے۔
بلوچستان میں سینٹ الیکشن پیسے کا کھیل ہے ،سردار اسلم بزنجو
بیلہ: بلوچستان میں سینٹ الیکشن پیسے کا کھیل ہے درآمدیوں کو سینٹ کے لئے لانے کی سوچ اور پالیسی بلوچستان کی نیک نامی نہیں بلکہ بدنامی کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر اور نیشنل پارٹی بلوچستان کے راہنما ممتاز قبائلی شخصیت سردار اسلم بزنجو نے ہفتہ کے روز نیشنل پریس کلب بیلا میں آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
2مارچ بلوچ کلچرل ڈے امن محبت یکجہتی کا دن ہے،نعیم بلوچ
کوئٹہ: بی ایس او (پجار)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2 مارچ بلوچ کلچرل ڈے امن محبت یکجہتی کا دن ہے. اس دن کو پوری دنیا میں بلوچی ثقافتی دن کے طور پر شایان شان طریقے سے منایا جاتا ہے .بلوچ کلچرل ڈے کے دن بلخصوص بلوچستان و ملک بھر میں بلوچ نوجوانوں، بچے، بوڑھے اپنی ثقافتی لباس، بلوچی ثقافتی دستار پہن کر اپنی ثقافت سے محبت اور آپسی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
حکمران واپوزیشن قوم کو مزید بے وقوف بنانے سے گریز کریں ،مولانا ہاشمی
کو ئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ حکمران واپوزیشن قوم کو مزید بے وقوف بنانے سے گریز کریں حکمران اور اپوزیشن نے قوم کو تباہ وبرباد کر کے رکھ دیا ہے آج انہی کی وجہ سے مہنگائی بے روزگاری اور بدعنوانی کا دوردورہ ہے عوام نے سب کو آزمالیا اب جماعت اسلامی کو آزمالیں تاکہ تباہی وبربادی سے نجات اوراسلامی حکومت کا قیام ممکن ہوسکیں ۔