کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی پریس کلب پر لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے لگائے گئے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا ، لاپتا افراد کے اہل خانہ سے ملاقات اور بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کے وائس چیئر مین ماما قدیر و دیگر سے ملاقات بھی کی ۔حافظ نعیم الرحمن ، جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سکریٹری ہدایت الرحمن،ماماقدیر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو بھی کی ۔