کوئٹہ: بلوچستان کے سرحدی علاقے میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیںایرانی فورسز پاسداران انقلاب کی فائرنگ سے دس افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Posts By: نیوز ڈیسک
بھارت بلوچ فورم اور اس جیسے پلیٹ فارم بنا کر پاکستان کیخلاف پراپیگنڈہ کر رہا ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی نیٹ ورک برسلز اور جنیوا سمیت دنیا کے اہم شہروں میں پاکستان کے خلاف جھوٹے مواد کی تیاری کرتا رہا ہے،پاکستان کے خلاف ہندوستان کے جھوٹے، بے بنیاد پراپگنڈے سے عالمی برادری کو مسلسل باخبر رکھتے رہے،ناقابل تردید ثبوت ایک ڈوزئیر کے ذریعے دنیا بھر کے سامنے پیش کیے۔
بلوچستان حکومت کیسکو کی واجب الادا سبسڈی کی رقم ادا کرے، زمیندار ایکشن کمیٹی
کوئٹہ: زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے وفاق اور صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ کیسکو کی واجب الادا سبسڈی کی رقم ادا کرے تاکہ بلوچستان کے زرعی فیڈرز پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو، زمیندار اپنے ٹیوب ویلوں کی بلوں کی مکمل ادائیگی یقینی بنائیں ۔پیر کے روززمیندار ایکشن کمیٹی کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں حاجی ولی محمد رئیسانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
بلوچستان اسمبلی کی رولنگ پر عملدرآمد کیلئے چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب
کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی ہدایت پر سیکرٹر ی بلوچستان اسمبلی نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں کیسکو واجبات کی ادائیگی، سیکور ٹی چیک پوسٹوں پر عوام کولوٹنے، بی ڈی ایم ملازمین کی تنخواہوں کے اجراء اور لوکل گورنمنٹ کے فنڈز ریلیز کرنے کے حوالے سے اسپیکر کی جانب سے دی گئی چاررولنگ پر عملدآمد کے لئے چیف سیکرٹری بلوچستان مراسلہ ارسال کردیا ۔
تعلیم مادری زبانوں میں دی جائے، کراچی میں تقریب
کراچی: مادری زبانوں کے عالمی دن کے حوالے سے سیّد ہاشمی ریفرنس لائبریری کے توسط سے ماسٹر امام بخش میموریل لائبریری میں “بین الاقوامی مادری زبانوں کا دن” منایا گیا۔ اس دن کے مناسبت سے رکھے گئے پروگرام کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ سب سے پہلے زبان کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے بلوچستان یونیورسٹی کے اسکالر عاصم زہیر نے اپنے پیپر میں اس دن کی تاریخی اہمیت و مقاصد بیان کئے، اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے۔
پیپلز پارٹی ملک میں آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ،علی مدد جتک
کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے الیکشن جیت کر یہ ثابت کردیا ہے کہ 2018کے انتخابات میں سلیکٹڈ حکمرانوں کو عوام پر مسلط کیاگیا۔
آئین کی بالادستی تک جدوجہد جاری رکھیںگے ، مولانا واسع
کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہع وام نے خیبر پختونخوا،بلو چستان ،پنجاب اور سندھ میں عوام کے حقیقی نمائندوں کو ووٹ دیکر یہ ثابت کردیا کہ وہ ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے پی ڈی ایم کا ساتھ دے رہے ہیں،ہم آئین و قانون کی بالادستی کیلئے آخری حد تک جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اس وقت ملک بحرانی کیفیت سے دو چار ہے، بی این پی عوامی
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)نے اپنی حالیہ سینٹرل کمیٹی کی روح سے مرکزی پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک ایک بحرانی کیفیت سے دوچار ہے ناقص پالیسیوں کی وجہ سے معیشت پر بہت برے اثرات مرتب ہوئے ہیں اس میں کوئی شق نہیں کہ بین الاقوامی حالات کی وجہ سے ایشیاء میں ایک معاشی بحران پیدا ہوئی ہے۔
بام کے قائدین کی نیشنل پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے، صالح بلوچ
پنجگور: نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ،مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی محمد اکبر بلوچ، مرکزی سیکرٹری ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی واجہ پھلین بلوچ ،ضلعی نائب صدر شعیب جان،ضلعی جنرل سیکرٹری واجہ صدیق بلوچ، تحصیل پنجگور کے صدر تاج نعیم بلوچ سمیت پنجگور کے تمام تحصیلوں کے صدور اور دیگر عہدے داروں نے اپنے مشترکہ بیان میں بام کے بانی اور مرکزی صدر ممتاز قوم پرست رہنما میر منظور احمد گچکی۔
زرداری یوسف رضا گیلانی کو دوسرا سنجرانی بنانا چاہتے ہیں ،حافظ حسین احمد
کوئٹہ /کراچی: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری یوسف رضا گیلانی کو دوسرا سنجرانی بنانا چاہتے ہیں لیکن وہ فارمولہ چلا ہوا کارتوس ہے۔