کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ بلیدہ ٹاؤن کی تعمیر سے علاقے کے عوام کو جدید سہولیات میسر آئیں گے۔ شہری سہولیات کی فراہمی سے علاقے میں اقتصادی، معاشی اور تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آ ئے گی۔ جس سے لوگوں کا معیا ر زندگی بلند ہوگا۔ اور بلیدہ صوبے کے ترقی یافتہ علاقوں کی صف میں کھڑاہوگا۔
Posts By: نیوز ڈیسک
عوامی مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ کیساتھ تعاون کریںگے ، شکیل درانی
خضدار: ڈپٹی کمشنر خضدار محمد ولی بڑیچ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماء آغا شکیل احمد خضداری کے مابین اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں شہری عوامی مسائل، متنازعہ اراضیات، قبضہ گیری سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے،اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماء آغا شکیل احمد خضداری نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل اور فلاح وبہبود کے لئے ہم انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
حکومت کاطرز عمل انتہائی آمرانہ ہے، جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں غیر جمہوری رویوں ،آمرانہ طرز حکومت کی انتہا کردی ہے ملک میں عوام کے حقوق سلب ہیں، مہنگائی، بے روزگاری ، بد امنی نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے، ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی کامیابی سے ثابت ہوگیا ہے کہ عوام نے نواز شریف کا بیانیہ اپنایا ہے۔
آرمی چیف سے قطر کے وزیر خارجہ کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے وزیر خارجہ کے نمائندہ خصوصی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور مخلتف شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
قائداعظم یونیورسٹی انتظامیہ نے ایڈمیشن فارم، اسناد اور اہم دستاویزات ردی میں بیچ دیں
قائداعظم یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کے ایڈمیشن فارم، اسناد اور اہم دستاویزات ردی میں بیچ دیں۔
جاپان کا پاکستان میں افغان مہاجرین کیلئے لاکھوں ڈالر امداد کا اعلان
جاپان نے پاکستان میں افغان مہاجرین کیلئے 37 لاکھ ڈالرامداد کا اعلان کردیا۔ جاپان کے سفیر مٹسوڈا کونینوری اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی نمائندہ مس نوریکویوشیدہ نےمعاہدے پردستخط کیے معاہدے کے تحت جاپان پاکستان میں افغان مہاجرین کیلئے 37 لاکھ ڈالرامداد دے گا۔
400 میں سے 300 لاپتہ افراد گھروں کو پہنچ چکے ہیں، وزیرداخلہ بلوچستان
وزیرداخلہ بلوچستان ضیاءلانگو کا کہنا ہے کہ 400کےقریب لاپتہ افراد کی فہرست فراہم کی گئی تھی اور وفاقی حکومت کے تعاون سے300 افراد بازیاب ہو کر گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔
طلباء تنظیمیں متحد ہو کر تعلیمی حقوق کیلئے جد و جہد کریں، پی ایس سی کانفرنس
لاہور: پروگریسو اسٹوڈنٹس کلیکٹیو کے زیراہتمام آل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کانفرنس میں نمائندہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن تاج بلوچ اور رفیق بلوچ کی شرکت۔پروگریسو اسٹوڈنٹس کلیکٹیو کے زیراہتمام ملک گیر اسٹوڈنٹس کے جملہ مسائل اور تدارک کیلئے آل اسٹوڈنٹس کانفرنس بلائی گئی تھی۔کانفرس میں طلباء یونین کی بحالی،اجتماعی مسائل،تعلیمی اداروں میں عدم برداشت اور موجودہ مسائل جیسے ایجنڈے زیر بحث آئے۔
حکومت ماردی زبانوں میں تعلیم کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، جام کمال
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا ایسا منفرد صوبہ ہے جہاں بیک وقت مختلف زبانیں بولی اور سمجھی جاتی ہیں مادری زبان نہ صرف اس گلوبل ولیج میں انسان کی قومی شناخت ہے بلکہ یہ تہذیب و تمدن اور ثقافت کے اظہار کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ آج کے ڈیجیٹل دور میں بھی مادری زبان کی اہمیت و افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
وفاقی حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو اسکالر شپ دیں
حیدرآباد: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ؤں ڈاکٹر اسحق بلوچ، عبدالرؤف ساسولی نے کہا ہے کہ بلوچستان جو کہ ایک کروڑ آبادی کا صوبہ ہے اس کے لوگوں کو وفاق میں براہ نام ملازمتیں دی جاتی ہیں، ملک بھر سے ہزاروں افراد پڑھنے اور زبان سیکھنے کیلئے چائنا گئے ہیں لیکن سب جانتے ہیں کہ اُن میں بلوچستان کے کتنے لوگ ہیں۔ اگر وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کو حقوق دیں تو مسائل حل ہوجائیں گے۔