بلوچستان اسمبلی کا اجلاس، صوبائی فنانس کمیشن کے قیام کی قرارداد منظور

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں صوبا ئی فنا نس کمیشن کے قیام اور صوبے کی شاہراہوں پر بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے سدباب کے لئے موٹر وے پولیس اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو پابند کرنے سے متعلق قرار دادیں متفقہ طور پر منظور کرلی گئیں ،ایوان میں مستونگ میں پشتو نخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن کے قتل،جیلوں میں اصلا حات اور کوئٹہ شہر میں صفائی کی حالت زار سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش ،وقفہ سوالا ت میں تمام سوالات اگلے سیشن تک موخر کر دئیے گئے ۔

بچوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے اساتذہ کو تربیت فراہم کی جائیگی ، فتح بھنگر

Posted by & filed under پاکستان.

ژوب: صوبائی سیکریٹری سیکنڈری ایجوکیشن عبدالفتح بھنگر نے کہا ہے کہ تعلیم کی اہمیت سے کسی طوربھی انکار ممکن نہیں۔ علم کے بغیر اندھیرا ہی اندھیرا ہے تعلیم کے میدان میں ہمارے طلباء وطالبات نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ مقابلے کا رحجان طلباء کو آگے لے جاتا ہے۔ 

مسیح قبرستان کی زمین پر قبضہ کی کوشش کی جا رہی ہے،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل پارٹی نے مسیح قبرستان عیسیٰ نگری مسلم ٹاؤن کے تحفظ اور ضرورت کے لئے فنڈز کا اجراء وعوامی اجتماعی اقدامات کئے لیکن لینڈ مافیا اور قبضہ گیر طبقے نے قبرستان کو بھی نہیں بخشا اور قبرستان کی زمین کو قبضہ کرنے کی تگ و دو میں لگے رہے نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے قبضہ گیریت کیخلاف آواز بلند کی تو نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کیخلاف پولیس کی ملی بھگت سے ایف آئی آر درج کی گئی ۔

آرمی چیف سے ایرانی سفیرکی ملاقات، اہم امورپر تبادلہ خیال

Posted by & filed under پاکستان.

 راولپنڈی: پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے اقدامات جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔