ضرب عضب اور ردالفساد امریکا کے لیے نہیں ہماری نسلوں کے لیے ہے، وزیر داخلہ

Posted by & filed under پاکستان.

 اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان سے بڑھ کر دہشت گردی کا مخالف کوئی نہیں ہے جب کہ ضرب عضب اور ردالفساد امریکا کے لیے نہیں بلکہ ہماری نسلوں کے لیے ہے اور ہم وہ کام کریں گے جو پاکستان کے لیے بہتر ہے۔

بلوچستان کابینہ کا اجلاس صوبے کی تمام ڈویژن اور ضلعوں کی ازسرنوحد بندی کا فیصلہ بی ایم سی کو یونیورسٹی کا درجہ دیدیا گیا

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری کی زیرصدارت منگل کے روزیہاں منعقدہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بولان میڈیکل یونیورسٹی اینڈہیلتھ سائنسز کے قیام کے ڈرافٹ بل کی منظوری دے دی گئی ہے جسے حتمی منظوری کیلئے صوبائی اسمبلی میں پیش کیاجائے گا۔

بلوچستان میں پولیوقطرے پلانے سے انکار کیسز کی تعداد کم ہورہی ہے، کمشنرکوئٹہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے کوئٹہ بلاک میں انسداد پولیو مہم میں رفیوزل کیسز کی تعداد 1000ہے جسے اگلے سال تک 200کی سطح پر لا یا جائے گا۔

بلوچستان میں صحافت کی صورتحال مخدوش ہے صحافیوں کی درپیش مشکلات کا نوٹس لیاجائے، سی پی این ای

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے صوبہ بلوچستان میں آزادی صحافت کی صورتحال کو انتہائی مخدوش اور غیر اطمینان بخش اور تشویشناک قرار دیتے ہوئے اسے جمہوری اقدار کے منافی قرار دیا ہے ۔

مفتی محمود کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، امیر زمان

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر ایڈووکیٹ ، قومی رکن قومی اسمبلی مولانا امیر زمان نے کہا ہے کہ 26 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونیوالی مفتی محمود کانفرنس میں مرکزی امیر و رکن قومی اسمبلی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان اورمرکزی قائدین آج بروز(بدھ)کوئٹہ پہنچیں گے ۔

قائداعظم یونیورسٹی کا واقعہ قابل افسوس ہے، نواب ثناء زہری

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں زیر تعلیم بلوچستان کے طلباء کے ساتھ رونما ہونے والے ناخوشگوار واقعہ کو قابل افسوس قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ۔