کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں بلوچستان ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں ، جعل سازیوں پر کسی بھی وفاقی ، صوبائی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے نوٹس نہ لینے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر ایک جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنا کر تمام معاملات کی تحقیقات کر کے رپورٹ پبلک کی جائے ۔