بلوچستان میں بولی کے ذریعے ووٹ کا حصول ممکن نہیں، رؤف مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبرسابق ایم این اے میررؤف مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان ایک مردم خیزسرزمین ہے جہاں سیاسی وقومی نظریات پروان چڑھتے رہے ہیں لیکن سینٹ الیکشن میں جس طرح بولی کے غرض سے بعض لوگ یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ وہ بلوچستان میں ووٹ خریدکرانسانی ضمیرکی بولی لگادے گی۔

حکمرانوں کاوعدوں پر عملدرآمد ہوتا ہوا نظر نہیں آتا، نواب ثناء زہری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان رکن صوبائی اسمبلی نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام سے جو وعدے کئے تھے ان پر عملدرآمد ہوتا نظرنہیں آرہا تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کے حالات اتنے تبدیل کردیئے ہیں کہ عام آدمی نان شبینہ کا محتاج ہوتا جارہا ہے صورتحال یہی رہی تو حکومت کا چلنا مشکل ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لئے آنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

کوئٹہ، مغربی بائی پاس پر بم دھماکہ، سیکورٹی اہلکار شہید،3 زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ کے علا قے مغربی با ئی پا س پر بم دھما کے میں ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ ایف سی اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو کو ئٹہ کے مغربی با ئی پاس کے علا قے میں جبل نور کے علاقے میں ایف سی کی گاڑی کو مو ٹر سائیکل میں نصب دھما کہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا۔

حکومت کے غلط اقدامات کی وجہ سے پی ڈی ایم کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے،محمود خان اچکزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کراچی: پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت کے غلط اقدامات کی وجہ سے پی ڈی ایم کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے وہ وقت دور نہیں جب ملک میں عوام کی حقیقی جمہوری مخلوط حکومت قائم ہو گئی۔

پشین کے عوام نے طاقت اور پیسہ کی بجائے نظریہ کوسپورٹ کیا، عزیز اللہ آغا

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: پشین کے عوام نے طاقت،پیسہ اور لالچ کی بجائے نظریہ کو سپورٹ کیا نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی سید عزیز اللہ آغا کی پہچان جدوجہد پریقین رکھنے والے سرشار کارکن کے طور پر رہی ہے وہ علاقے اور عوام کے مسائل سے باخبر ہیں ان کے حقوق کیلئے توانا آواز بنیں گے ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے پی بی 20 پشین کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی سید عزیز اللہ آغا کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔

پنجاب میں صوبے کے طلباء کو درپیش مشکلات سے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو آگاہ کر دیا ہے، گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ ہم نوجوان نسل کے مسقبل کو محفوظ بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار رہے ہیں۔ وفاق اور صوبہ پنجاب میں بلوچستان کے طلباء کی اسکالرشپ اور میڈیکل سیٹوں کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

حکومت لاپتہ افراد کے لواحقین کے دکھوں پر نمک پاشی کر رہی ہے، سعد دہوار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد دہوار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے کئی سالوں سے ہزاروں لاپتہ بلوچ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی بازیابی یا انکے قانون کے مطابق عدالت میں پیشی کے لیئے اس وقت سرد موسم میں اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاجی دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔