سیندک معاہدے کو مکمل مسترد کرتے ہیں، اے این پی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے وفاقی حکومت اور چائینز کمپنی کی سیندک پروجیکٹ کے حوالے سے معاہدے کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی حقوق پر سودا بازی کسی بھی صورت نہیں ہونے د ینگے اٹھارویں ترمیم کی خلاف ورزی کرنے والوں کا بلوچستان میں ماضی بھی کردار ٹھیک نہیں تھا اور اب بھی بلوچستان کے وسائل کو لوٹ کھسوٹ رہے ہیں جس کی اجازت نہیں دینگے اسمبلی فلور پر اس پر بھر پور احتجاج کیا جائیگا ۔

نواز شریف نا اہل ہوچکے کس حیثیت سے وزیر اعظم کا پروٹو کول دیا جا رہا ہے ،سردار یار محمد رند

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے مختلف اضلاع کارکنوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہاہے سپریم کورٹ نواز شریف کے عدلیہ مخالف بیانات کا نوٹس لیں نواز شریف کو سپریم کورٹ نااہل قرار دے چکی ہے نواز شریف اور ان کے خاندان پر کرپشن ثابت ہوچکی ہے ۔

کوئٹہ میٹروپولیٹن نے عمارت کی تعمیر سے قبل نقشہ جات کی منظوری کو لازمی قرار دے دیا

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ : میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر میں کسی بھی قسم کی تعمیرات کے لئے نقشہ جات کی منظوری بلڈنگ کوڈ ایکٹ 1937ء کے تحت میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ سے پیشگی لینا ضروری ہے۔

لاہور سے اغواء ہونیوالے ترک ماہر تعلیم کو بچوں سمیت بازیاب کرایا جائے ،پاک ترک اساتذہ کا مطالبہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: پاک ترک سکول کوئٹہ کے اساتذہ عثمان ارسلا خان اور نویدہ ارسلا خان نے کہا ہے کہ لاہور سے اغواء ہونیوالے ترک ماہر تعلیم کو بچوں سمیت بازیاب کرایا جائے اس واقعہ کے بعد ہم ذہنی طور پر خوف کا شکار ہے واقعہ کے ذمہ داران کے متعلق مزید حقائق سے فوری طورپر آگاہ کیا جائے اور ہمارے ساتھیوں کو درمیان میں واپس لایا جائے ۔

قمر مسعود ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات تعینات

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ : بلوچستان کی بیورو کریسی میں اہم تقریاں و تبا دلے ،جمعرات کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ اعلا میہ کے مطابق سیکر ٹری ایس اینڈ جی اے ڈی قمر مسعود کا تبا دلہ کر کے انہیں اید یشنل چیف سیکر ٹری منصوبہ بند ی و ترقیات تعینات کر دیا گیا ۔

سی پیک سے بلوچستان کے عوام کو غیر معمولی ثمرات ملیں گے منصوبے کی بر وقت تکمیل یقینی بنائیں گے ،شاہد خاقان عباسی

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے بلوچستان کے عوام کو غیر معمولی ثمرات ملیں گے پاکستان کی تمام سیاسی ، جمہوری اور دیگر قوتیں سی پیک منصوبے کی کامیابی کے لیے کوشاں ہیں اس منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت اٹھا نہیں رکھیں گے شراکت داروں کی مشاورت سے صوبے میں قیام امن کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

لیفٹنںٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو کمانڈر سدرن کمانڈ جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کورکمانڈرلاہورتعینات، آئی ایس پی آر

Posted by & filed under پاکستان.

راولپنڈی: پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں وتبادلے کرتے ہوئے سابق ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹنںٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کردیا گیا ہے۔