بڑی جنگ کا سامنا ہے ،سر حد پار سے دہشتگرد آ کر صوبے میں دہشتگردی کرتے ہیں ، نواب ثناء اللہ خان زہری

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ہمیں ایک بڑی جنگ کا سامنا ہے سرحد پار سے دہشت گرد آکر صوبے میں دہشت گردی کرتے ہیں اور معصوم لوگوں کا خون بہاتے ہیں، موجودہ صورتحال میں ہر متعلقہ ادارے کو چوکس رہنا ہوگا، اللہ کے فضل سے ہم کامیابی کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، پہلے ہم دہشت گردوں کے محاصرے میں تھے اب دہشت گرد ہمارے محاصرے میں ہیں اور جلد ان کا مکمل قلع قمع کر دیا جائیگا۔

بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے طاقت سے حل نہیں ہو گا ،حاصل خان بزنجو

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کا اجلاس مرکزی صدر وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کی صدارت میں منعقدہوا ۔اجلاس میں تنظیمی اور سیاسی صورتحال پر سیر حاصل بحث کی گئی ۔

میئر کوئٹہ کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد: مئیر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ کی نااہلی سے متعلق دائر اپیل کی سماعت الیکشن کمیشن آف پا کستا ن میں ہوئی سماعت میں درخواست گزار کو نسلران عبدالرحیم کاکڑ،سرور بازئی اور سلیم قریشی کی جانب انکے وکلاء پیش ہوئے جنہوں نے موقف اختیار کیاگیا کہ مئیر کوئٹہ نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی مئیر کوئٹہ پیشہ سے ڈاکٹر ہیں لیکن کسان کی سیٹ پر منتخب ہوئے۔

حکومتی دعوؤں کے با وجود بلوچ علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے بی این پی

Posted by & filed under پاکستان.

کو ئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی دعوؤں کے باوجود بلوچ علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے چند لوگ جنہوں نے بل جمع نہیں کئے تو پورا فیڈر بند کر کے تمام صارفین کو سزا دی جا رہی ہے جو مناسب اقدام نہیں حالانکہ خیبرپختونخواء ، پنجاب ، سندھ کے صارفین بلوچستانی عوام کے مقابلے میں کئی سو فیصد زائدکے مقروض ہیں وہاں اتنی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے ۔

جامعہ تلاشی کے نام پر لوگوں کو تنگ کرنے کاسلسلہ بند کیاجائے اصغر اچکزئی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی صوبائی کابینہ کا اجلاس باچا خان مرکزمیں زیر صدارت صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی منعقد ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال تنظیمی امور سے متعلق تفصیل سے غور وغوض ہوا ۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری، امن و امان کی بہتر صورتحال حکومت کا کارنامہ ہے،محمد خان اچکزئی

Posted by & filed under پاکستان.

پیرس : گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اور امن و امان کی بہتر صورتحال کے باعث بلوچستان ترقی، امن اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ،ڈاکٹر عمر بابر

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات) بلوچستان ڈاکٹرعمربابر نے کہاہے کہ بلوچستان میں خشک سالی ،سیلاب اورقدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پرقبل ازوقت عملی اقدامات ناگزیرہیں ۔