کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے پاکستان ہماری مادر وطن ہے ملک کی لوٹی ہوئی دولت کے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے جس طرح نواز شریف اور زرداری نے بے دردی سے پاکستان کو لوٹا ان کی ایک ایک روپے کی کرپشن کو بے نقاب کریں گے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لاکر ان کا کڑا احتساب کیا جائے ۔