صوبے میں سرمایہ کار دوست ماحول کے قیام کیلئے خدمات فراہم کررہے ہیں،فرمان زرکون

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ بلوچستان سرمایہ کاری کیلئے آئیڈیل مقام ہے، بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ صوبے میں سرمایہ کار دوست ماحول کے قیام کیلئے اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی، کاروبار کے آغاز میں حائل رکاوٹیں دور کرنے، محفوظ ماحول، پری پر وجیکٹ پلاننگ،کاروبار میں آسانی پیدا کرنے اور سرمایہ کاروں کو مراعات کی فراہمی کیلئے کام کررہے ہیں۔

آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان ہوگیا

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہیں ہوگا۔

جمعیت کسی حادثے کی پیداوار نہیں، آئین کی بالا دستی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، حافظ حمد اللہ

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے رہنماء و سابق سینیٹر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام کسی حادثے کی پیداوار نہیں، ا س کا ایک تسلسل اور شاندار ماضی ہے، تحریک ریشمی رومال 1857یہ اس کا حصہ ہیں، شیخ الہند نے جہاں انگریز کے خلاف جدوجہد کی آج بھی ظلم کے خلاف جمعیت ہی ڈٹی ہوئی ہے جس کی تاریخ اسی تسلسل کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

آرمی چیف کا تھر کا دورہ، فوجی مشق ’جدار الحدید‘کا معائنہ کیا

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے تھر کے علاقے چھور میں ٹریننگ ایریا کا دورہ کیا۔ پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے علاقے میں جاری فوجی مشق ’جدار الحدید‘ کا معائنہ کیا اور فارمیشنز کی آپریشنل اور جنگی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

عمران نیازی فارن فنڈنگ کیس میں این آر او مانگ رہا ہے، مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو این آر او نہ دینے والے نیازی فارن فنڈنگ کیس میں خود این آر او مانگ رہا ہے اسرائیل اور بھارت سے پیسے لینے والے کرپٹ ٹولے نے ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچادیا سینیٹ انتخابات میں سلیکٹڈ حکومت ہارس ٹریڈنگ کی بدترین مثال قائم کررہی ہے۔

لاپتہ افراد کے لواحقین کے شکایات سننے کوئٹہ جاؤنگا، جاوید اقبال

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

اسلام آباد: لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال سے لاپتہ افراد کے لواحقین نے ملاقات کی جس میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے قومی کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں کے نتیجہ میں قومی کمیشن نے 31 جنوری 2021 تک 4822 کیسز نمٹانے پر شکریہ ادا کیا۔

نوشکی، برج عزیز خان ڈیم کی تعمیر کیخلاف شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوشکی: متحدہ قبائل آل پارٹیز کے اپیل پر برج عزیز خان ڈیم کے تعمیر کے خلاف نوشکی میں سوموار کے روز مکمل شٹر ڈاون ہڑتال رہی۔شٹر ڈاون ہڑتال کے موقع پر شہر کے اہم تجارتی و کاروباری مراکز، مارکٹیں،مالیاتی و پرائیویٹ ادارے مکمل بند رہے جبکہ شہر میں ٹریفک بھی معمول سے انتہائی کم رہی۔اس موقع پر متحدہ قبائل اور آل پارٹیز کے رہنماء شہر میں گشت کرتے رہے۔

پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے دہشت گردی میں نمایاں کمی آئی ہے، ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگوکی زیر صدارت پاک افغان بارڈر پر باڑ کی تنصیب سے متعلق جائزہ اجلاس قلعہ عبداللہ بمقام چمن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں باڑ کی مکمل و بروقت تنصیب اور فوری نوعیت کے عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں پچھلے اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔

پشین ضمنی الیکشن میں کامیابی ہماری ہوگی، منیر بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ نے کہا ہے کہ پی بی 20 پشین پر بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار عصمت ترین کی جیت پی ٹی آئی جیت ہے پی ٹی آئی کے کارکن پی بی 20 کے الیکشن عصمت ترین کے لئے اپنا قیمتی ووٹ کاسٹ کرے یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ پشین کے صدر سردار دادو خان ترین سے ملاقات کے بعد اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔