صنعاء: یمن میں حوثی باغیوں کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے اپنے زیرِ قبضہ ٹی وی چینل المسیرہ پر خطاب میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو براہِ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اب حوثی میزائلوں کی زد پر ہے جبکہ وہ بحیرہ احمر میں سعودی عرب کے تیل بردار بحری جہازوں (ٹینکرز) کو نشانہ بنائیں گے۔
سوئی : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ بلوچستان کے مکمل ہونے والے اورجاری میگاپروجیکٹس ہمارے لیڈرسابق وزیراعظم محمدنوازشریف کے وژن کے مرہون منت ہیں ،کچھی کینال کے مردہ منصوبے میں بھی محمدنوازشریف نے جان ڈالی اورآج اس تاریخی منصوبے کا افتتاح ہوا،ہم نوازشریف کے سپاہی اوربازو ہیں اوراُن کا پیغام لیکر ڈیرہ بگٹی کے عوام کے پاس آئے ہیں۔
کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان نے بلٹ سے بیلٹ تک کا سفر تہہ کرلیا اب ترقی اہل بلوچستان کی منزل ہے پاکستان مسلم لیگ ن نے ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے عوام سے جو وعدئے کئے تھے ان پر مرحلہ وار عملدرآمد جاری ہے بلوچستان کو اپنے مفادات کی بھینٹ چرھانے والوں کے لئے اب اس سرزمین اور عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں ۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز کے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ وڈھ میں ہزاروں سالوں سے ہندو بلوچ آباد ہے اب انہیں دانستہ طور پر ڈیتھ سکواڈ کی جانب سے بھتہ لینے کی وجہ سے 14 روزہو گئے جنہوں نے احتجاجا اپنی دکانیں کو بند رکھی ہے ۔
خضدار : سال 2017خضدار کے عوام پرمہربان ہو کرنمودار ہوا۔اربوں روپے کے منصوبوں کا جال خضدار میں بچھ گیا ،اربوں روپے کے پراجیکٹس پرخضدارسٹی اورضلع کے تحصیلوں میں تعمیراتی کام جاری ہے جن میں سے بعض منصوبوں پرتعمیراتی کام مکمل ہونے کو ہے ، آڈیٹوریم ،ڈیجیٹل لائبریریز، اسپورٹس کمپلیکس ، ٹراما سینٹر،ہیلتھ سینٹرز،روڈز،واٹرسپلائی اسکیم سمیت بہت سارے منصوبے شامل ہیں،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے اتنی بڑی تعداد میں منصوبوں کی تشکیل اور خطیر رقم فراہمی کو خضدار کے عوام کی خوش قسمتی قرار دیدی۔
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالرؤف مینگل اور سابق چیئرمین بی ایس او جاوید بلوچ نے جعلی ڈومیسائل کے ذریعے وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے پر بھرتیاں بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی حکومت ڈومیسائل کی تصدیق کا عمل 1973سے شروع کریں کیونکہ جعلی ڈومیسائل کی بنیاد پر بلوچستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے حقوق پر مسلسل ڈاکہ ڈالا جارہاہے 70کی دہائی میں جعلی ڈومیسائل کثیر تعداد میں جاری کرکے بلوچستان کے حصے میں آنے والی ملازمتوں اور مر اعات حاصل کی گئی جس سے مقامی نوجوانوں کی حق تلفی ہورہی ہے۔
کوئٹہ: جوڈیشل مجسٹریٹ 5 کی عدالت میں رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کے خلاف اغواء برائے تاوان کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کر دیا تا ہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا ۔
صوابی: جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر شیخ الحدیث مولانا خلیل احمد مخلص ، جنرل سیکرٹری مولانا محمود الحسن قاسمی نے کہا کہ برما کے مسلمانوں پر انسانیت سوز اور مسلم کش مظالم اور پاکستان پر امریکی دھمکی کیخلاف جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان ملک بھر 17-15ستمبر کو ریلیاں مظاہرے ہونگے۔
کوئٹہ: زمیندار ایکشن کمیٹی کے مرکزی بیان میں کہاگیا ہے کہ غیر قانونی طور پر سمگلنگ کے ذریعے ایران سے کراچی کیلئے پیاز کی درآمد شروع ہو چکی ہے ، اسی طرح کشمیر کے راستے انڈیا، بھارت سے اسلام آباد کیلئے میران شاہ کے راستے کابل کا پیاز لاہور اور گوجرانوالہ پہنچناشروع ہوگیا ہے۔