پاناما نظرثانی کیس؛ 5 رکنی بنچ تشکیل دینے کی استدعا منظور

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاناما لیکس میں نااہل قرار دیے گئے وزیراعظم میاں نوازشریف اور ان کے بچوں کی عدالتی حکم کے خلاف نظرثانی کی درخواستیں یکجا کرکے پانچ رکنی بنچ تشکیل دینے کی استدعا منظور کرلی۔

ڈاکٹر عاصم کی بلااجازت بیرون ملک روانگی پر احتساب عدالت برہم

Posted by & filed under اہم خبریں.

کراچی: احتساب عدالت نے اربوں روپے کی کرپشن کے ملزم پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کی عدم موجودگی میں بھی سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔

مجید اچکزئی کے الزامات درست نہیں گوادر میں 31 سوایکڑ اراضی کی الاٹمنٹ میرے حکومت کے بعدکی گئی ،ڈاکٹر مالک تحریک استحقاق کمیٹی کے سپرد

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی صدارت میں ہوا اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ایوان میں تحریک استحقاق کا نوٹس دیتے ہوئے کہا ہے کہ 25 اگست کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی نے اسمبلی میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے مجھ پر الزامات لگایا ہے کہ میں نے بحیثیت وزیراعلیٰ بلوچستان گوادر میں31 سو ایکڑ اراضی الاٹ کی ہیں جس کا میں پر زور تردید کر تا ہوں ۔

مولاناعلی محمد ابو تراب کی اغواء کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں،بی این پی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی مذمتی بیان میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنماء مولاناعلی محمد ابو تراب کی اغواء کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی اور اس حوالے سے آج شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں ،بیان میں کہاگیاکہ موجودہ حکمران اور انتظامیہ عوام کی جان ومال کی تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ۔

گوادر سر کاری اراضی سیکنڈل کیس نیب نے بورڈ آف ریونیو کے حکام کو طلب کر لیا

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : نیب بلوچستان نے گوادر میں سرکاری اراضی پر قبضے کے سیکنڈل میں سینئرممبر بورڈ آف ریونیوبلوچستان اقبال کھوسہ کو طلب کرلیا زمینوں کے ریکارڈ اور موجودہ صورتحال کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی ۔

کچلاک میں معصوم افراد کا قتل دہشت گردی کی بد ترین مثال ہے،پشتونخوامیپ

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیزمیں کچلاغ کے مقام پر چار معصوم افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردی کا بدترین واقعہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مخصوص فرقے اور مخصوص لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی صلاحیت اور کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئی ہے ۔