کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ریلیز کے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ باوسائل سرزمین کے مالک ہونے کے باوجود کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔
Posts By: نیوز ڈیسک
پاکستان کے تمام بحرانوں کا حل ماضی کو بھولنا اور پارلیمنٹ کو طاقت کا سر چشمہ بنانا ہے، محمود خان اچکزئی
پشین: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کے تمام موجودہ بحرانوں کا حل ماضی کو بھولنا اور پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ بنانا ہے ،منتخب پارلیمنٹ ہی وہ جگہ ہونی چاہئے جہاں سے ملک کی داخلہ اور خارجہ سیاست کا فیصلہ ممکن ہو۔
پنجگور اور گوادر میں نا معلوم سمت سے راکٹ فائر ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
کوئٹہ: پنجگور کے اور گوادر علاقے میں پانچ راکٹ فائر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
مردم شماری کے نتائج کو جواز بنا کر برادر اقوام کو لڑانے کی کوشش ہو رہی ہے ، اصغر اچکزئی
کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی نے مردم شماری کے نتائج کو جواز بنا کر برادر اقوام کے مابین تعصب کو بڑھاوا دینے کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں رہنے والی تمام اقوام اب باشعور ہوچکی ہیں اور کسی کے بہکاوے میں آکر برادر قوموں کے خلاف اب کوئی صف آرا نہیں ہوگا ،اگرتخت لاہور کے اتحادیوں سے فاٹا کا انضمام رکوایا جاسکتا ہے ۔
بلوچستان کے اخبارات پر دباؤ ڈالنے والے عناصر کے خلاف احتجاج کا اعلان
کوئٹہ : من مانی خبروں کی اشاعت کے لئے بلوچستان کے اخبارات پر دباؤ ڈالنے والے عناصر کے خلاف احتجاج کا اعلان۔ اس امر کا اعلان انور ساجدی کے زیر صدارت سی پی این ای بلوچستان کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
کوئٹہ اور پشین میں انصار الشریعہ سے تعلق کے شبے میں دو افراد گرفتار
کوئٹہ : بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور ضلع پشین میں سکیورٹی فورسز اور حسا س ادارے کی کاروائیاں دہشتگرد تنظیم انصار الشریعہ سے تعلق کے شبے میں دو افراد گرفتار ۔
اب ہمارے نہیں دنیا کے ’’ڈومور‘‘ کا وقت ہے، آرمی چیف
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں لہذا اب ہمارے نہیں دنیا کے ڈو مور کا وقت ہے۔
سعودی عرب نے جاپان کو ہراکر فیفا فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا، شام کے عالمی کپ میں رسائی کے امکانات روشن
لندن /میڈرڈ/کارڈف : فٹبال ورلڈکپ دو ہزار اٹھارہ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 14میچز کے فیصلے ہوئے ۔ جس میں آسٹریلیا ،سعودی عرب ، آئس لینڈ ،اٹلی ، اسپین ، ویلز ، ترکی ، گانا ، بولیویا ، چین نے اپنے اپنے میچز جیت لیے ۔ ایرا ن اور شام، ارجنٹینا اور وینزویلا ،ہنڈورس اورامریکہ جبکہ ، برازیل اور کولمبیا کا میچ برابر رہا ۔
امریکی فوج نے افغانستان میں توہین قرآن پر معافی مانگ لی
کابل: افغانستان میں امریکی فوج کے اعلیٰ کمانڈر نے توہین آمیز پمفلٹ تقسیم کرنے پر معافی مانگ لی۔
جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب، آرمی چیف کی بطور مہمان خصوصی شرکت
راولپنڈی: جنرل ہیڈ کوارٹرز میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر پھول رکھے۔