پاکستان کیلئے ساڑھے 25 کروڑ ڈالرعسکری امداد مختص کررکھی ہے، امریکا

Posted by & filed under اہم خبریں.

امریکا کا کہنا ہے کہ اس نے پاکستان کے لیے عسکری امداد کی مد میں ساڑھے 25 کروڑ ڈالر مختص کررکھے ہیں تاہم پاکستان اپنے اندرونی دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف موثر کارروائی کرکے ہی یہ امداد حاصل کرسکتا ہے۔

سپریم کورٹ نےنوازشریف کےمعاملے میں نرمی دکھائی، طاہرالقادری

Posted by & filed under اہم خبریں.

لاہور: پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کےمعاملے میں نرمی دکھائی اور پاکستان کے ادارے عوام کو انصاف فراہم نہیں کرسکتے۔

مجید اچکزئی کا بیان جھوٹا ہے ،گوادر میں 31 ہزار ایکڑ اراضی کی الاٹمنٹ میرے دور میں نہیں ہوئی ،ڈاکٹر مالک

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر میں 31ہزار ایکڑ اراضی کی الاٹمنٹ میرے دور میں نہیں ہوئی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی مجید خان اچکزئی کا الزام بدنیتی ،مضحکہ خیز ،لغو اور جھوٹ کا پلندہ ہے ۔

بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث صوبے میں خشک سالی کا خدشہ سنگین

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث صوبے میں خشک سالی کا خدشہ سنگین ہوگیا صوبے میں معمول سے کم بارشیں اور چیک ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے 12.18ہزارایکڑ فٹ پانی ضائع ہوجاتا ہے صوبے میں 1384کاریزات میں سے 125فعال ہیں بلوچستان میں اوستاً 176ملی میٹر بارش ہوتی ہے جوکہ صوبے کیلئے ناکافی ہے صوبے میں بے جا ٹیوب ویلوں کی وجہ سے ہر سال زیر زمین پانی کی سطح 3.6فٹ نیچے گرتی جارہی ہے ۔

دہشتگردی کے واقعات میں ملوث افراد کے قریب پہنچ چکے ہیں جلد بیخ کنی کرینگے ،بلوچستان پولیس

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب نے کہا ہے کہ پولیس دہشتگردی کے واقعات میں ملوث دہشتگردوں کے قریب پہنچ چکی ہے جو بہت جلد قانون کے شکنجے میں ہونگے اے ٹی ایف ، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے تمام دستیا ب وسائل بروئے کا رلا تے ہوئے کوئٹہ میں وویمن پولیس اسٹیشن سمیت مزید 6 نئے تھانے جبکہ11 پوسٹیں قائم کی جا رہی ہیں ان تھانوں کی تعمیر پر646 ملین روپے خرچ کئے جا رہے ۔

نواب اسلم رئیسانی نے مردم شماری کے نتائج کو مسترد کردیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: چیف آف سراوان پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نواب اسلم خان رئیسانی نے کہاہے کہ ہمیں ایسی مردم شماری ہر گز قبول نہیں جس میں نقل مکانی کرنے والی ہماری اکائی کے بیشتر علاقوں کیآبادی کو شامل نہ کیا گیا ہو تمام سیاسی و قبائلی عمائدین اور جمہوری جدوجہد کرنے والی جماعتیں اس کا نوٹس لیں ۔

امریکا سے لڑنا نہیں چاہتے مگر لیٹنا بھی نہیں چاہتے، شاہ محمود قریشی

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشینے کہا ہے کہ افغانستان میں نئی دلی کے راستے امن نہیں آسکتا اور امریکا سے لڑنا نہیں چاہتے مگر لیٹنا بھی نہیں چاہتے۔