نئی دہلی: بھارت نے جاسوسی کے الزام میں قید پاکستانی ارشد محمد کو رہا کردیا جنہیں واہگہ بارڈر پر حوالے کیا جائے گا۔
Posts By: نیوز ڈیسک
سوات میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق، 8 مکان جل گئے
سوات: منگرکوٹ مالم جبہ میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق جب کہ 8 مکانات بھی جل گئے۔
فرانس میں حملہ آوروں کی ٹرین پر فائرنگ
پیرس: نیمی ریلوے اسٹیشن پر حملہ آوروں نے ٹرین پر فائرنگ کر دی جس کے بعد پولیس نے اسٹیشن کا محاصرہ کر لیا۔
افغانستان سے ہجرت کرنیوالے مہاجرین ہمارے بھائی ہیں، گورنر بلوچستان
کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغانستان سے ہجرت کر کے آنے والے مہاجر نہیں ہمارے بھائی ہیں پاکستان اور افغانستان کو مل کر بات چیت کے ذریعے آپسی اختلافات کو دور کرنا چایئے دہشتگردی پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے ۔
جمہوری جدوجہد پر قدغن لگانے والے بتائیں کن کی خدمت کر رہے ہیں،حاصل بزنجو
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و وفاقی وزیر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی تحصیل پروم کے صدر کے بھتیجے قمبر بلوچ کی ٹارگٹ کلنگ کو پارٹی کے اصولی موقف کا ردعمل قرار دیتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔
پیٹرول پمپس مافیا کی بلیک میلنگ ،بلوچستان میں پھر تیل کا بحران ،پیٹرول فی لیٹر2سو روپے بکنے لگا
کوئٹہ : آل بلوچستان پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال کے بعد کوئٹہ شہر میں پیٹرول کی قلت کا مسئلہ ایک مرتبہ پھر سنگین صورتحال اختیار کرگیاہے لوگ پیٹرول کی تلاش میں سارا دن سرگرداں نظر�آئے تاہم ژوب ڈویژن پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے پمپ مالکان کے ہڑتال سے لاتعلقی اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ زیارت ،ژوب لورالائی ،کوہلو ،بارکھان ،مسلم باغ اور سنجاوی میں پمپس معلوم کے مطابق کھلے رہیں گے ہم کسی بھی غیر قانون اقدامات کی مذمت کرینگے ۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف سپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس آمرانہ سوچ ہے، سردار یارمحمدرند
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یارمحمد رند نے جسٹس اصف سعید کھوسہ کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کے ریفرینس کی پرزور مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ریفرینس عدلیہ کے وقار پر حملہ ہے اور یہ نواز شریف اینڈ کمپنی کی امرانہ اور منفی سوچ کی عکاسی کرتا ہے عدلیہ نے نواز شریف جیسے طاقتور کرپٹ حکمران کے خلاف فیصلہ دیے کر نہ صرف عدلیہ بلکہ ملک کے دیگر آئینی اداروں کا وقار بلند کیا بلکہ ایک سنہری تاریخ رقم کی ۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی نئی کتابوں سے اسلام پاکستان اور فوج کے کارناموں کو نکالنا قبول نہیں، جمعیت نظریاتی
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مخلص، صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی ، مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمود الحسن قاسمی، صوبائی امیر پنجاب مولانا قاری کامران اکمل ودیگر نے پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کی نئی کتابوں سے اسلام پاکستان اور فوج ے کارناموں سے متعلق اسباق نکالنے کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا کہ ملک میں سیکولر قوتیں اسلامی تہذیب وثقافت مٹانے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہی ہیں تاکہ ہماری نئی نسل اپنے دین اور تہذبی سے بیگانہ ہو جائے اور ہمارے اکابرین کی قربانیوں کو پاؤں تلے دبانا چاہتے ہیں۔
‘لداخ جیسے واقعات نہ انڈیا کے حق میں ہیں اور نہ چین کے’
چین کے ساتھ جاری کشیدہ ماحول کے درمیان انڈیا نے کہا ہے کہ وہ ڈوکلام تنازع کے باہمی قابل قبول حل کے لیے چين کے ساتھ بات چيت جاری رکھے گا۔
جسٹس کھوسہ کیخلاف ریفرنس سے ایاز صادق کی بدنیتی ظاہر ہوگئی، عمران خان
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے ایاز صادق سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔