کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا فیصلہ اتنے کم وقت میں آسکتا ہے تو سانحہ8 اگست کے فیصلے میں کیوں اتنا وقت لیا جا رہا ہے ایک سال گزرنے کے باوجود حقائق قوم کے سامنے نہیں لائے گئے اور نہ ہی ذمہ داروں کو سزا ملی ہے ۔
Posts By: نیوز ڈیسک
نواز شریف کی بر طرفی رول آف لاء نہیں رول آف مارشل لاء ہے ،عاصمہ جہانگیر
کوئٹہ: معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی سابقہ صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ پانامہ کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدذہنوں میں کئی سوالات نے جنم لیا ہے کیا کسی وزیراعظم کو تاحیات نا اہل کرنے کی آئین اجازت دیتا ہے ۔
سی پیک کا فائدہ بلوچستان کو ہوگا ،صوبے میں سو ڈیم بنانے کیلئے فنڈ مختص کردیئے گئے ہیں، ممنون حسین
کوئٹہ: صدر پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان ترقی کی منازل تیزی سے طے کرے گا اقتصادی راہداری کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا بلوچستان میں سو چھوٹے ڈیم بنانے کے لیے فنڈ مختص کردیے گئے بلوچستان کا مستقبل تابناک ہے ڈیرہ اسماعیل خان سے ژوب تک موٹر وے اکنامک کاری ڈور کا حصہ بن گئی ۔
سانحہ8 اگست بلوچستان کی تاریخ میں سیاہ دن کے طورپریادکیاجاتاہے،غفوری حیدری
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ8اگست بلوچستان کی تاریخ میں سیاہ دن کے طورپریادکیاجاتاہے ملک دشمن قوتوں نے ہم سے ہماراقیمتی سرمایہ چھین لیاسی پیک کے باعث امریکہ اوربھارت مسلسل وطن عزیزکے خلاف سرگرم ہیں ۔
جامعہ بلوچستان کاکانووکیشن آج ہو گا،صدر ممنون مہمان خصوصی ہونگے
کوئٹہ: جامعہ بلوچستان کا14واں کانووکیشن2017بروز بدھ صبح09:00بجے جامعہ کے ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا جائے گا۔ جس کے مہمان خصوصی صدرمملکت جناب ممنون حسین ہونگے۔ جبکہ اعزازی مہمان خاص گورنر بلوچستان و چانسلر جامعہ بلوچستان محمد خان اچکزئی ہونگے۔
نیب پرسپریم کورٹ کاجج بٹھایا گیا ہے جو اپنی مرضی کا فیصلہ دلوائیں گے، نوازشریف
اسلام آباد: سابق وزیراعطم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ نیب پر سپریم کورٹ کا جج بٹھایا گیا ہے اور جج صاحب اپنی مرضی کا ٹرائل کروا کر فیصلہ دلوائیں گے جب کہ فیصلے کے بعد اپیل بھی ان ہی جج صاحب کے پاس جائے گی۔
وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات؛ پاک فوج کے پیشہ ورانہ امورپربات چیت
اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔
ملائیشیا میں دہشت گردی کیخلاف آپریشن، پاکستانیوں سمیت 400 افراد گرفتار
کوالا لمپور: ملائیشیا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انسداد دہشت گردی آپریشن میں پاکستانیوں سمیت 400 افراد گرفتار کرلیا۔
افغان طالبان ہیروئن کی تجارت سے اربوں ڈالر کما رہے ہیں، امریکی حکام
کابل: امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان ہیروئن کی کاشت سے اربوں ڈالر کما رہے ہیں۔
سانحہ 8 اگست کا زخم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ،دشمن ملک کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے،نواب زہری
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ سانحہ8اگست2016ء کازخم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے بزدل دہشت گردوں نے ہمارے پڑھے لکھے طبقے کو نشانہ بناکر ہمار ے دل پر کاری وار کیاتھا تاہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری سیکیورٹی فورسز نے سانحہ کے ذمہ دارعناصر اُن کے سہولت کاروں اورماسٹرمائنڈ کو کیفرکردارتک پہنچادیاہے ۔