
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے عائشہ گلالئی اور ان کے والد کے موبائل کا فرانزک آڈٹ کرانے کے مطالبہ اور گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی سیاسی زندگی کی آخری سانس لے رہے ہیں وہ عدلیہ اور فوج کو بدنام کریں گے۔