سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے حکم پر شہزادے کو گرفتار کرلیا گیا

Posted by & filed under اہم خبریں.

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شہریوں پر تشدد کرنے والے شہزادے سعود بن عبدالعزیز کی گرفتاری اور قرار واقعی سزا دینے کا حکم دیا تھا جس کی تعمیل کرتے ہوئے سعودی پولیس نے آج صبح سعودی شہزادے کو گرفتار کرلیا ہے۔

کوئٹہ،عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت سنا دی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کوئٹہ محترمہ شازیہ شبیر نے قتل کاالزام ثابت ہونے پر ایک ملزم کو سزائے موت اور مقتول کے ورثاء کو 2لاکھ روپے کی ادائیگی کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔عدالت نے پستول برآمد ہونے پر ملزم کو مزید 2سال قیداور 15ہزارروپے جرمانے کی بھی سزا سنائی ۔

پبلک ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کو جدید خطوط پر استوار کیاجارہا ہے، عصمت اللہ کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: سیکریٹری صحت عصمت اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں اصلاحات کے حوالے سے پبلک ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ یہ بات انہوں نے انسٹی ٹیوٹ میں اصلاحاتی پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کیلئے اقدامات کررہے ہیں بلدیاتی نمائندے بھی کرداراداکریں، نواب زہری

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ کوئٹہ شہر کی بہتری ،شہری سہولتوں میں اضافے،تجاوزات کے خاتمے ،صحت وصفائی اورٹریفک نظام کوبہتربنانے کیلئے صوبائی حکومت بھرپورتعاون کررہی ہے اورکوئٹہ میٹرپولیٹن کارپوریشن کو خطیرفنڈز فراہم کئے گئے ہیں ۔

پشتون قوم پرستوں نے در پردہ قوتوں کی ایماء پر قومی تحریک سے راہیں جدا کر لی ہیں،اصغر اچکزئی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہاہے کہ موجودہ اور سابقہ برسراقتدار جماعتوں نے پشتونوں کے مسائل کو سنجیدہ بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش ہی نہیں کی نہ تو یہاں نظام مصطفے شریعت کیلئے کوئی آواز اٹھایا جاسکا اور نہ ہی قومی معاشی حقوق کے حصول کو ممکن بنا یا جاسکتا بلکہ درپردہ قوتوں کے رہنماء پر پشتون قومی تحریک سے راہیں جدا کرکے بددیانتی گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں ان نکات کو غلطی سے بھی ذکر نہ کرسکے ہیں ۔

کچھی کینال فیز ٹو کی منسوخی لاکھوں افراد کے معاشی قتل کے مترادف ہے، سرداریارمحمد رند

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے کچھی کینال فیز ٹو کی منسوخی و التواء کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے وسائل کی پوشیدہ سودے بازیوں کے بعد حکمرانوں نے اب واضح طور پر بلوچستان کے اجتماعی مفادات کی سودہ بازی شروع کر دی ہے ہم نے روز اول سے حکمرانوں کی بلوچستان سے ظاہری ہمدردی کے اصل محرکات عوام پر آشکار کر دئیے تھے جو آج عملاً عوام کے سامنے ہیں ۔

پشین، ایف سی کی گاڑی کو حادثہ، 5اہلکار زخمی

Posted by & filed under پاکستان.

کو ئٹہ+پشین+مستونگ+ژوب : بلو چستان کے ضلع پشین کے علا قے سرا نا ن کے قریب ایف سی کی گاڑی حادثے کا شکا ر ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں 5اہلکا ر زخمی ہو گئے ہیں جبکہ مستونگ میں دو گرو پوں میں تصا دم میں بچے سمیت دوافراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

جعلی ادویات کی خریدو فروخت ،مزید 7 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے چیئرمین جناب عبدالمجید ناصر ،ممبران گل عالم خان اور ارسلاء خان نے غیر معیاری ،بلالائسنس ،غیر رجسٹرڈ اور زائد المعیاد ادویات کی خرید وفروخت کے مقدمات میں نامزد 7ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹور مالکان کی عدم پیشی کی بناء پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئے ہیں بلکہ 2کیسز میں ایک ہی ڈرگ انسپکٹر کے 2مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردئیے گئے ہیں ۔

ملکی دفاعی صلاحیت میں بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف

Posted by & filed under پاکستان.

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک کی دفاعی صلاحیت میں بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دفاعی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔