
کوئٹہ : صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں عوام کو ایڈز کی تشخیص کی سہولت فراہم کی گئی ہے بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد747ہے جن میں سے 494 کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں علماء کرام کو چاہئے کہ وہ ایڈز اوردیگر مہلک بیماریوں سے بچاو کے حوالے سے عوام کو آگاہ کریں۔