کوئٹہ : طلباء تنظیموں کے زیر اہتمام بھوک ہڑتالی کیمپ آج 24ویں روز پریس کلب کوئٹہ کے سامنے جاری رہا جسمیں بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ مرکزی جونئیر جوائنٹ سیکرٹری شوکت عاطف بلوچ زیشان بلوچ بی ایس او پجار کے صوبائی نائب صدر کریم بلوچ عزیز بلوچ بابل بلوچ ایچ ایس ایف کے مرکزی چیئرمین ناظر لطیف ہزارہ حسین ترانی پی ایس ایف کے ملک انعام کاکڑ یونس خان خوشحال خان سمیت طلباء و طالبات کے کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
Posts By: نیوز ڈیسک
پاکستانیوں کیلئے دبئی کے 90 روزہ ویزے کا اجرا ملتوی
دبئی امیگریشن حکام نے پاکستانی اور فلپائنی شہریوں کے لیے آئندہ 3 ماہ تک ویزے کے اجرا کو روک دیا۔
پنجاب اسمبلی میں مالی سال 18-2017 کا 19 کھرب روپے سے زائد کا بجٹ پیش
لاہور: پنجاب اسمبلی میں مالی سال برائے 18-2017 کے لیے ایک ہزار 970 ارب 70 روپے کا صوبائی بجٹ پیش کردیا گیا ہے۔
کابل میں افغان صدر کے خلاف احتجاج، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں
کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے کے واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے درجنوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور صدر اشرف غنی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔
خود کو احتساب کیلئے پیش کرنے کیلئے نواز شریف جیسا دل ہونا چاہیے، مریم نواز
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے کہا ہے کہ احتساب کروانے کے لیے نواز شریف جیسا دل چاہیے۔
حسین کے بعد حسن نواز بھی پاناما جے آئی ٹی کے سامنے پیش
اسلام آباد: حسین نواز کے بعد وزیراعظم کے دوسرے بیٹے حسن نواز بھی پاناما جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ نے مسلم ممالک پر سفری پابندی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے 6 مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر سفری پابندی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
گوادر کے بعد خاران میں بھی داڑھیوں کے ڈیزائن بنوانے پر پابندی عائد
خاران : گوادر کے بعد بلوچستان کے ضلع خاران کے مقامی عہدیدار نے بھی رہائشیوں کے داڑھیوں کے ڈیزائن بنوانے پر پابندی لگادی۔ اسسٹنٹ کمشنر خاران محمد بخش ساجدی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ’حجاموں کو سختی سے پابند کیا جاتا ہے وہ داڑھی ڈیزائن یا نقش کی صورت میں نہ بنائیں۔‘
مغوی چینی باشندوں کی عدم بازیابی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، علی مدد جتک
کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدرحاجی علی مدد جتک ،جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی اور سیکرٹری فنانس ملک عبدالحمیدکاکڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن عبداللہ جان اور کوئٹہ سے اغواء ہونے والے چینی باشندوں کی عدم بازیابی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔
اعلیٰ عدلیہ کے ریمارکس سپریم کورٹ کے ضابطہ اخلاق کے منافی ہیں، حکومتی ترجمان
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نہال ہاشمی توہین عدالت کیس میں معزز جج کے ریمارکس پر حکومتی ترجمان نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے اعلیٰ عدلیہ کی روایات اور خود سپریم کورٹ کے ضابطہ اخلاق کے منافی قرار دے دیا۔