دشت اسپلنجی ،دلبند سمیت قریبی علاقوں میں مردم شماری کا عمل شروع نہ ہونا باعث تشویش ہے،بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ دشت ‘ اسپلنجی ‘ دلبند سمیت قریبی علاقوں میں خانہ و مردم شماری کے عمل کو شروع نہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چاغی ‘ دالبندین کلی قاسم میں افغان مہاجرین کو مردم شماری کا حصہ بنانا قابل قبول اقدام نہیں ایسے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مردم و خانہ شماری کی افادیت سے بخوبی آگاہ ہیں۔

ڈیرہ بگٹی وگردونواح میں خسرہ کی وباء شدت اختیار کر گئی

Posted by & filed under پاکستان.

ڈیرہ بگٹی: ڈیرہ بگٹی شہر اور گردونواح میں خسرہ کی بیماری شدت اختیار کر گیامحکمہ صحت حکام کے مطابق کلی زانکو میں ایک ہی خاندان کے 20 افراد بھی متاثرین میں شامل ہیں حکام کے مطابق گھر کے سربراہ سابق فراری کمانڈر علی محمد بگٹی ہیں۔

آئندہ الیکشن میں نیشنل پارٹی بلوچستان کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی ،حاصل بزنجو

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کی اس وقت منظم ترین سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور 2018ء کے انتخابات میں نیشنل پارٹی بلوچستان کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت کی صورتر میں سامنے آئے گی تمام ضلعی تنظیمیں پارٹی معاملات پر خصوصی توجہ دیں ۔

ماتحت عدالتیں زیر التواء کیسز نمٹانے کی رفتار تیز کریں ،چیف جسٹس بلوچستان کی ہدایت

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی نے ماتحت عدلیہ کے ججز پر زور دیا ہے کہ وہ زیرالتواء کیسز نمٹانے کی رفتار کو مزید تیز کریں تاکہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں دقت اور دیر نہ ہو۔

حکومت نے انتقامی کارروائیاں بند نہ کیں تو بجٹ پیش نہیں ہونے دینگے، بلوچستان اپوزیشن

Posted by & filed under بلوچستان.

کو ئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں محکمہ جیل خانہ جات کے بھرتیوں کے حوالے سے اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ تینوں متعلقہ محکمے کہتے ہیں کہ بھرتیاں درست طریقے سے ہوئی ہیں اس حوالے سے گزشتہ اجلا س میں بھی بات ہوئی انکوائری کرائی جائے اور اگر کوئی خلاف قانون اقدام دیکھنے میںآئے تو کارروائی عمل میں لائی جائے۔

کلبھوشن کو پاکستانی قانون کے مطابق انجام تک پہنچائیں گے، چوہدری نثار

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

پشاور: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو دہشتگردی کا ارتکاب کرتے ہوئے پاکستان سے گرفتار ہوا اور اسے ملک کے قانون اور آئین کے مطابق ہی منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

بھارت کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ پاکستان اب ایٹمی قوت ہے ،مولانا غفور حیدری

Posted by & filed under اہم خبریں.

کو ئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما ؤں پر خودکش حملوں میں وہ قوتیں ملوث ہیں جو اپنے مذموم مقاصد کی راہ میں پارٹی کو رکاوٹ سمجھتی ہیں ۔

سرکاری رہائش کی الاٹمنٹ پسند و ناپسند نہیں حقداروں کو دیکھ کر کیا جائے ،جسٹس نور محمد مسکانزئی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نورمحمد مسکانزئی نے کہا ہے کہ محکموں میں اختیارات کا استعمال کیسے کرنا ہے اور کس کو کرنا ہے یہ بالکل متعین اور واضح ہے ۔

نوازشریف نے بلوچستان کیلئے 5ارب دیئے صوبے میں 5روپے بھی خرچ نہیں ہوئے، سردار یارمحمد رند

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ گوادرکو لنک کرنے کیلئے چائناکی مدد سے سڑک تو بنائی گئی ہے مگرگوادر کے لوگ پانی کی ایک ایک بوند کوترس رہے ہیں ۔