
کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ پڑھا لکھا بلوچستان موجودہ حکومت کا وژن ہے۔ صوبہ میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے مؤثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ دور جدید میں تعلیم کے حصول کے بغیر پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ممکن نہیں۔