کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ پنجاب میں ردالفساد آپریشن نہیں بلکہ رد الپشتون آپریشن کیا جا رہا ہے وزیراعظم گارنٹی دے پنجاب میں پشتونوں کو کاروبار سے نہیں روکھا جائیگا
Posts By: نیوز ڈیسک
تربت یونیورسٹی کا پہلا کا نووکیشن 8 مارچ کو منعقد ہوگا
تربت : یونیورسٹی آف تربت کا پہلا کانووکیشن بدھ 8مارچ 2017کو ایم ایٹ روڈ گھنہ میں واقع یونیورسٹی کی نئی عمارت میں منعقد ہوگا۔اس سلسلے میں تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔گورنر بلوچستان و چانسلر تربت یونیورسٹی محمد خان اچکزئی مہمان خاص کی حیثیت سے کانووکیشن میں شرکت کریں گے
ڈرگ کورٹ نے 11 ادویہ ساز کمپنیو ں کے مالکان کے ناقابل وارنٹ گرفتار ی جاری کر دیئے
کو ئٹہ: ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے چیئرمین جناب عبدالمجید ناصر ،ممبران گل عالم اور ارسلا خان نے 11ادویہ ساز کمپنیوں اورمیڈیکل سٹورز کے منیجنگ ڈائریکٹرز ،کوالٹی کنٹرول انچارج ،پروڈکشن انچارجز اورمالکان ودیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سرحد پر افغانستان کی جانب سے موثر سیکیورٹی کی ضرورت ہے، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان سے دہشت گردوں کے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پر افغانستان کی جانب سے موثر سیکیورٹی کی ضرورت ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ اور ایف بی آئی کے سربراہ میں لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی
واشنگٹن ڈی سی: امریکا کے مرکزی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سربراہ جیمس کومے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سابق امریکی صدر براک اوباما نے حالیہ صدارتی انتخابی مہم کے دوران ایف بی آئی کو ٹرمپ کے ٹیلی فونی رابطوں کی جاسوسی اور نگرانی کا حکم دیا تھا۔
پی ایس ایل کے فائنل نے رشی کپور کو بھی بیتاب کردیا
ممبئی: پاکستان سپر لیگ کے فائنل نے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کو بھی بیتاب کردیا۔
بلوچستان کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے، حاصل بزنجو
کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے سر براہ وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ سی پیک سے عوام کی توقعات زیادہ ہے ہم نے وفاق سے مفاہمت کی کوشش کی بلوچوں کو نظرانداز نہ کیا جائے ساحل ووسائل پر اختیار اور حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے
گوادر ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے6ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز
اسلام آباد : پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت گوادر میں ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے نئے مالی سال میں 6ارب14کروڑ روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے،گوادر میں پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے 20کروڑ روپے لاگت کے منصوبے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے
سی پیک سے متعلق بلوچستان کی عوام کے خدشات دور کئے جائیں، لیاقت بلوچ
کوئٹہ : جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ سی پیک کامسئلہ اتنا سادہ بھی نہیں کہ محض تقریروں سے کام چلے ‘ بلکہ تمام قومی سیاسی قیادت اس پر مل کر ایک ترجیحات طے کرکے آگے بڑھ کر اپنا کردارنبھائے
صومالیہ: بھوک کے باعث 48 گھنٹوں میں 110 افراد ہلاک
موغادیشو: صومالیہ میں شدید خشک سالی اور قحط کے باعث گزشتہ 48 گھنٹوں میں 110 افراد ہلاک ہوگئے، جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔