پی ڈی ایم سینٹ الیکشن میں بھر پور حصہ لیگی ، یعقوب ناصر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لورالائی: پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سینٹ الیکشن میں بھر پور حصہ لیکر کسی کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیگی انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن کے بعد پی ڈی ایم کی قیادت جمع شدہ اجتماعی استعفوں کے آپشن کو ضرور استعمال کریگی۔

کوئٹہ میں گر د آلود ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں گر د آلود ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ بازار سر ے شام بند ہوگئے، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ شہر اور گرد و نواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

بلوچستان پاکستان کا سب سے زیادہ پسماندہ صوبہ ہے ،کریم نوشیروانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے زیادہ پسماندہ صوبہ ہے اور یہاں پرغربت کی لکیر صفر سے نیچے ہے اور اس پر ظلم کی انتہاء کے حکمرانوں نے ایران سے خوردنوش کی اشیاء اور ایرانی سامان۔

شوہر اور بچیوں کو خاوند کی دوسری شادی کی وجہ سے قتل کیا ، سمیرا سلیم

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: شوہر اور کم سن بچیوں کو قتل کرنے والی خاتون نے شوہر کی دوسری شادی کو قتل کی وجہ قراردیدی ہے ۔پولیس کو جائے وقوعہ پرہاتھ سے لکھی ہوئی ایک تحریر ملی ہے جس پر خاتون سمیرا سلیم عرفان نے شوہر کو قتل کرنے کی وجہ بھی لکھی ہے۔

قومی اداروں کوبدنام کر نے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیںگے، شیعہ علماء بورڈ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سپریم شیعہ علما بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو وردی کے ساتھ نتھی کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ، قوم کی نسلیں دہشت گردی کے خلاف جانیں نچھاور کرنے والے سیکیورٹی فورسز شہدا کی ممنون ہیں ،قومی اداروں کو بدنام کرکے بیرونی آقاوں کو خوش نہ کیا جائے۔

نواب عبدالظاہر کاسی کے محافظ پر فائرنگ قابل مذمت ہے، عوامی نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پشین: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کراچی میں نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کے محافظ پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے بزرگ رہنماکی سیکورٹی پر مامور اہلکار کو جان سے مارنے کی کوشش انہی واقعات کا تسلسل ہے جو انجمن اصلاح الافاغنہ سے لے کر اسدخان اچکزئی کے اغواتک باچاخان کے پیروکاروں کے ساتھ تواتر سے پیش آتے رہے ہیں۔

محکمہ تعلقات عامہ کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائیگا، بشری رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشری ٰ رند نے چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں محکمہ تعلقات عامہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر اتفاق ہوا۔ اس موقع پر کیا گیا کہ محکمہ تعلقات عامہ کوجدید ٹیکنالوجی سے لیس اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تبدیل کیاجائے گا۔

خضدار یونیورسٹی کی بحالی کو ممکن بنایا جائے، بی ایس او

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کو لوٹنا، پسماندہ رکھنا اور جہالت کی اندھیر نگریوں میں بھٹکائے رکھنا یہاں کے حاکموں کا عزیز من کام رہا ہے۔

محکمہ تعمیرات ومواصلات سے ملازمین ی برطرفی کی مذمت کرتے ہیں، نعیم بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بی ایس او( پجار) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ تعمیرات و مواصلات کے 361 ملازمین کو برطرف کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں مزید بیان میں کہا گیا کہ ملازمین 10 سال سے تعینات تھے اور بہتر طریقے سے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے ملازمین کو اتنے عرصے بعد بوگس قرار دیکر برطرف کرنا محکمے اور حکومت بلوچستان کے لئیے سوالیہ نشان ہے۔