دہشت گردی کا خاتمہ بلوچستان پولیس کی اولین ترجیح ہوگی ،آئی جی پولیس

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے نے کہا ہے کہ ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ بلوچستان پولیس کی اولین ترجیح ہوگی بلوچستان کے عوام کو تحفظ فراہم کر نا ہمارا فرض ہے اور بلوچستان کو یہا ں کے عوام کے لئے پہلے سے زیادہ محفوظ جگہ بنایا جائے گا پولیس کے متعلقہ تمام شعبوں میں بشمول اندراج ایف آئی آرعوام کو معیاری سروس ڈلیوری فراہم کی جائے گی۔

پولیس نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر امن بحال کیا ہے، گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ بلوچستا ن پولیس نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بلوچستان میں امن کے قیام کو یقینی بنایا ہے۔ پولیس کے شہد اء کی قربانیوں کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا آئی جی پولیس بلوچستا ن محسن حسن بٹ اور سابق ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان عبدالرزاق چیمہ سمیت پولیس کے جوانوں کی محنت اور کاوشوں سے بلوچستان کے حالات میں بہتری آئی اس حوالے سے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

گیلپ سروے نے حکومت کی نااہلی کی پول کھول دی ، علی مدد جتک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرحاجی علی مدد جتک،جنرل سیکرٹری سیداقبال شاہ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہاہے کہ گیلپ سروے نے صوبائی حکومت کی نااہلی کا پول کھول کر رکھ دیاہے بلوچستان میں دعووں کے علاوہ گراونڈ پر کوئی کام نہیں ہورہا عوام طفل تسلیاں نہیں بلکہ کام چاہتے ہیں جو موجودہ حکومت نہیں کرسکتی۔

مشکل دور میں کھڑے رہنے والے ورکر پارٹی کا اثاثہ ہیں ،جمال شاہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے ساتھ مشکل دور میں کھڑے رہنے والے ورکر پارٹی کا اثاثہ ہیں ورکروں سے مشاورت اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے 31جنوری کو کوئٹہ میں مسلم لیگ(ن) ضلع کوئٹہ کی جنرل باڈی کا اجلاس طلب کرلیا ہے ۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہی ۔

پی ڈی ایم وحکومت کو قوم کیساتھ سنجیدہ ہونا چاہیے ،مولانا ہاشمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ پی ڈی ایم وحکومت کو قوم کیساتھ سنجیدہ ہونا چاہیے ۔بدترین بدعنوانی کی وجہ سے بلوچستان میں مہنگائی ،بے روزگاری عروج پر پہنچ گئی ہے۔

تربت یونیورسٹی اس ریجن کا سب سے بڑاتحقیقی مرکزبن جائے گا،ڈاکٹررزاق صابر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعبدالرزاق صابرنے کہاہے کہ وہ وقت دور نہیں جب تربت یونیورسٹی اس ریجن کا سب سے بڑاتحقیقی مرکزبن جائے گااورپاکستان سمیت بیرون ملک سے بھی سکالرز تحقیق کے لئے تربت یونیورسٹی کا رخ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربت یونیورسٹی کے میٹنگ روم میں منعقدہ ایڈوانس اسٹڈیزاینڈ ریسرچ بورڈکے گیارویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

میڈیکل کالجز کے نشستوں پر مقامی حق دار طلباء کی حق تلفی نہیں ہونے دینگے ،نصیب مری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوہلو: میڈیکل کالجز کے نشستوں پر مقامی حق دار طلباء کی حق تلفی نہیں ہونے دینگے غیر مقامی افراد کو لوکل جاری کرنے سے ہمارے مستقبل کو نقصان پہنچ رہا ہے ڈپٹی کمشنر کوہلو کو ہدایات دے چکا ہوں جلد ہی لوکل کمیٹی تشکیل دے کر جعلی لوکلز کی چھان بین کرکے انساف کے تمام تقاضو ں کو پورا کرے گی موجودہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار اور سکالر شپس کی فراہمی کیلئے ہر ممکن دستیاب وائل بروئے کار لارہی ہے۔

بلوچستان کے شاہراہوں پر موت کا رقص جاری دسمبر کے مہینے میں1191 حادثات 1613 افراد زخمی اور 116 اموات 

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

بلوچستان کے شاہراہوں پر حادثات کا سلسلہ نہ رک سکا گزشتہ سال کے گزشتہ ماہ دسمبر کے مہینے 2020 میں بدقسمتی سے تسلسل کے ساتھ بلوچستان کے مختلف شاہراہوں پر1191حادثات رونما ہوئے جن میں 1613 افراد زخمی ہوئے اور 116 اموات ہوئے۔ بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی کی جانب سے جاری کردہ روڈ حادثات کی تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دسمبر کے مہینے 2020 میں بلوچستان میں1191 حادثات رونما ہوئے جن میں 1613 افراد زخمی ہوئے اور 116 اموات ہوئے۔