پشین کے ضمنی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کامیابی حاصل کر لیگی، مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ حلقہ پی بی20پشین پر ضمنی انتخابات میں جمعیت علما اسلام اور اتحادی جماعتیں کامیابی حاصل کرے گی اگر سلیکٹد صوبائی حکومت نے دھاندلی کرنے کی کوشش کی تو اس کو بھرپور جواب دیا جائے گا عوام نے سلیکٹڈ ٹولے کو مسترد کردیاگیا ہے اور پشین کے عوام نے ہمیشہ جمعیت علما اسلام پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

صوبائی حکومت صوبہ کی خوشحالی کے وژن پر کار بند ہے،بشریٰ رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت صوبہ کی خوشحالی کے وژن پر کار بند ہے، عوام کے فلاح و بہبود کے کام موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،با لخصوص بنیادی سہولیات کی فراہمی جن میں پینے کے صاف پانی، صحت، تعلیم اور انفرااسٹرکچر کی ترقی و بحالی شامل ہیں۔

بلوچستان کے عوام پسماندگی زندگی گزارنے پر مجبور ہے، جاوید بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ممبرمرکزی کمیٹی چیئرمین جاویدبلوچ نے کہاہے کہ سیاسی حالات اپنی جگہ بلوچستان کے عوام انتہائی تشویشناک زندگی گزارنے پرمجبورہے۔

دیگر صوبوںمیں کوٹہ کی نشستوں پر میرٹ کے مطابق داخلے ہوتے ہیں، ڈائریکٹر کالجز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ڈائریکٹریٹ برائے کالجز و ہائیر ایجوکیشن بلوچستان نے جاری ایک پریس ریلیز میں ملک کے دیگر صوبوں کے جامعات اور کالجز میں صوبے کے کوٹے پر داخلہ لینے والے چند من گھڑت اور گمراہ کن بیانات سمیت سوشل میڈیا ،اور دیگر ذرائع ابلاغ میں بیجا تنقید اور پروپگنڈا کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس امر کی وضاحت کی ہے کہ صوبے کے کوٹے پر دیگر صوبوں میں جامعات اور تعلیمی اداروں میں مخصوص نشستوں پر داخلے میں حکومتی وضح کردہ پالیسی کو ملحو ظ خاطر رکھتے ہوئے میرٹ اور شفافیت کی مکمل پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے طلباء اور طالبات کی نامزدگی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

جھالاوان پینل پر الزامات مخالفین کی بوکھلاہٹ ہے، ابرار مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جھالاوان عوامی پینل کے رہنماءمیر ابرار جان مینگل اور سردار زادہ میر شہزاد غلامانی نے کہا ہے کہ جھالاوان عوامی پینل کی مقبولیت سے خائف جماعت کے لوگ بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں، میر شفیق الرحمٰن مینگل پر الزامات لگانااپنے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میر فدا احمد قلندرانی ، نیاز احمد گرگناڑی اور میر خالد نصیر گرگناڑی بھی موجود تھے۔

سی پیک کے نام پر حاصل فنڈز بلوچستان میں خرچ نہیں ہوا، احسان شاہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تمبو: پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر ورکن صوبائی اسمبلی سید احسان شاہ نے کہاہے کہ چائنہ کی جانب سے سی پیک کے نام پر دی جانے والی 62ارب ڈالر میں سے بلوچستان میں ایک ڈالر بھی خرچ نہیں کیاگیاسی پیک بلوچستان کے نام پر حاصل کرکے بلوچستان کو پسماندہ رکھ کر حکمرانوں نے دیگر صوبوں پر اس کے فنڈز خرچ کردئے اوینج لائن ٹرین کو بھی سی پیک کے فنڈز سے تعمیر کیا گیا ۔

عوام جمہوری قوتوں کیساتھ ملکر نظام کی تبدیلی کیلئے جد و جہد کریں، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ صوبے کو مکمل تاریکی کا شکار کردیا ہے۔دھقان زمیندار اور زراعت سے وابستہ ہر شخص کی زندگی کو اندھیرے میں تبدیل کردیا گیا۔دوسری طرف بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کا خون نچوڑا جارہاہے۔

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، جام کمال

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

حب: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے میں بیرونی قوتوں کا عمل دخل ہے ماضی کے مقابلے میں امن وامان کی صورتحال میں آئی ہے کاونٹر ٹیررازم صرف کوئٹہ تک محدود تھی ہماری ڈھائی سالہ دور حکومت نے اسے صوبے تمام اضلاع میں ایکپینڈ کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ہرضلع میں میگا پراجیکٹس کا جال بچایا ۔

بی ایس او طلباء کو یکجا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، مرکزی ترجمان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے بلوچ قومی سیاست میں نظریاتی شعوری جدوجہد کی بنیادی اساس بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ہی ہے مختلف دھڑوں میں تقسیم و دیگر مسائل کے باوجود بی ایس اونے ہی اصل قومی سیاسی اساس کو برقرار رکھا ہے سنگل بی ایس او اور تمام بلوچ طلبا تنظیموں کی کم از کم نکات پر متحد ہونے کی کسی بھی کوشش و جدوجہد میں ہر قسم کے قربانی دینے کے لئے تیار ہے۔