نوشکی ، طویل لوڈشیڈنگ سے زراعت مکمل تباہ ہوچکی ہے ،زمیندار ایکشن کمیٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوشکی: زمیندار ایکشن کمیٹی کیکے ضلعی صدر میر محمد اعظم ماندائی اور جنرل سیکرٹری حاجی شاہ زمان خان جمالدینی نے اپنے جاری بیان میں کیسکو واپڈا کے جانب سے مل میں بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ و بجلی دورانیہ میں کمی سمیت نوشکی کے دیگر دیہی زرعی فیڈرز میں بجلی دورانیہ کم کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کیسکو واپڈا نوشکی کے عوام کے شرافت سے ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہے ۔

پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے، امان کنرانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کاحکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اعلان پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھنوپنے اور عوام کو مایوس کرنے کے مترادف ہے۔

ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات جلد عوام تک پہنچائیںگے ، بشریٰ رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات بلوچستان محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے وزیر اعلیٰ جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں صوبے بھر میں ترقیاتی اسکیمات انکے عوام تک ثمرات بہت جلد پہنچیں گے۔ حکومت کے وژن کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے صوبے کے ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں صوبائی حکومت کے وژن کے مطابق پورے صوبے میں عوام کو ہر ممکن بنیادی سہولیات صحت تعلیم و دیگر کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

بارکھان، شہری کی مونچھ اور بھوئیں منڈوانے والے چارملزمان گرفتار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دکی: بلوچستان کے ضلع بارکھان میں شہری کے سر ، مونچھ اور بھوئیں منڈواکر منہ کالا کرنے کے واقعہ میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، ملزمان کو تفتیش کے لئے لیویز تھانہ وٹاکری منتقل کردیاگیا ہے ۔

دکی، ضلعی انتظامیہ نے 40کوئلہ کانوں کو حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر سیل کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دکی: ڈپٹی کمشنر دکی عظیم کاکڑ کی ہدایت پر پر مائنز انسپکٹر عبدالرشید اتمانخیل اور نائب رسالدار لیویز محمد اشرف شادوزئی کی سربراہی میں مختلف چھاپہ مار ٹیموں نے کاروائیاں کرتے ہوئے مزید 40کوئلہ کانیں حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر سیل کردی۔

پارٹی کو مکران میں فعال ومنظم بنائیں گے ، جان جمالی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: چیف آرگنائزر بلوچستان عوامی پارٹی میر جان محمد خان جمالی سے ڈوڑنل آرگنائزر بلوچستان عوامی پارٹی مکران ڈویڑن میر عبدالرؤف رند اور آرگنائزنگ سکریٹری بلوچستان عوامی پارٹی کیچ میرزبیر رند کی ملاقات، مکران ڈویڑن میں پارٹی کے حوالے سے تفصیلی ملاقات، اس موقع پر میر عبدا لر ؤف رند نے کہا کہ انشاء للہ جلد تربت میں بلوچستان عوامی پارٹی مکران ڈویڑن کا ڈویڑنل سیکرٹریٹ کھولا جائیگا۔

شیوان ادبی کاروان کے جذبے قابل ستائش ہیں، غلام نبی مری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری کی قیادت میں وفد میں ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی ،لیبرسیکرٹری ڈاکٹرعلی احمدقمبرانی ،سابق ضلعی صدر میر غلام رسول مینگل ،ضلعی کونسلران رضاجان شاہی زئی ،ملک محمدحسن مینگل اور عبدالباسط بلوچ نے گزشتہ روز شیوان ادبی کاروان بلوچستان کے زیراہتمام منیراحمد چوک برماہوٹل کے مقام پر منعقدہ تین روزہ کتابی میلہ کا دورہ کیا۔

پی ٹی آئی حکومت عوام پر مہنگائی کے نشترچلارہی ہے، مولاناعبدالحق ہاشمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت مسلسل عوام پر مہنگائی کے نشتر چلارہی ہے۔ پٹرول ، بجلی، گیس ، اشیاء خوردونوش سمیت تمام ضروریات زندگی کی چیزیں عوام کی دسترس سے باہر ہوچکی ہیں۔ ماہرین رواں سال بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کم ٹیکس اہداف کے باعث اضافے کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔

کریمہ بلوچ کی آخری رسومات میں رکاوٹیں قابل مذمت ہیں، بلوچستان بار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں بلوچ قوم پرست رہنما کریمہ بلوچ کے لاش کی بے حرمتی اور ان کے آخری رسومات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کریمہ بلوچ کے خاندان کو یہ حق پہنچتا ہے کہ وہ ان کی رسومات اپنے مرضی کے ساتھ ادا کریں ۔

پولیس ، لیویز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں ،ضیا ء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لسبیلہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی زیرصدارت صوبے میں امن وامان و دیگر انتظامی امور کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اعلی سطحی اجلاس طلب وزیرداخلہ بلوچستان نے پولیس، لیویز،اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔