|

وقتِ اشاعت :   January 24 – 2021

لسبیلہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی زیرصدارت صوبے میں امن وامان و دیگر انتظامی امور کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اعلی سطحی اجلاس طلب وزیرداخلہ بلوچستان نے پولیس، لیویز،اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں کمشنر قلات ڈویژن،مدثر ملک،ڈی آئی جی جاوید عالم اوڈو ،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ وقار حسن چیمہ  ڈی پی او لسبیلہ،طارق مستوئی،اسسٹنٹ کمشنر لسبیلہ ودیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔اجلاس کے شرکاء نے صوبائی وزیر داخلہ کولسبیلہ،حب،قلات، میں امن وامان کی  موجودہ صورتحال ودیگر امور  سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں لسبیلہ ،حب، میں امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ عوام کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے کوئی بھی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھا جائے جبکہ حب شہر میں منشیات کے خلاف سخت سے سخت اقدامات کرنے کی بھی ہدایات بھی جاری کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صوبے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے مزید موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

جبکہ شہریوں کی دادرسی اور مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے صوبائی حکومت کی اولین ترجیح شہریوں کو بہترین پولیس سروسز بھی فراہم کرنا ہیانہوں نے محکمہ پولیس کے اعلیٰ آفیسران کو پٹرولنگ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کے جاے گے پولیس کا کام سروس ڈلیوری، شہریوں کی دادرسی ہیاور شہریوں کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کیں جائیں۔وزیر داخلہ نے اس موقع پر کمشنر،ڈپٹی کمشنر کو دورافتادہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کے لئے دیگر ضروری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔