|

وقتِ اشاعت :   January 24 – 2021

تربت: چیف آرگنائزر بلوچستان عوامی پارٹی میر جان محمد خان جمالی سے ڈوڑنل آرگنائزر بلوچستان عوامی پارٹی مکران ڈویڑن میر عبدالرؤف رند اور آرگنائزنگ سکریٹری بلوچستان عوامی پارٹی کیچ میرزبیر رند کی ملاقات، مکران ڈویڑن میں پارٹی کے حوالے سے تفصیلی ملاقات، اس موقع پر میر عبدا لر ؤف رند نے کہا کہ انشاء للہ جلد تربت میں بلوچستان عوامی پارٹی مکران ڈویڑن کا ڈویڑنل سیکرٹریٹ کھولا جائیگا۔

جو کہ بلوچستان عوامی پارٹی مکران کے عہدید ارران، اراکین اور ورکروں کا مشترکہ پلیٹ فارم ہوگا۔ میرعبدالرؤف رند نے مزید کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی مکران ڈویڑن کا اپنا باقائدہ ایک سوشل میڈیا چینل لاؤنچ کرنے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا چینل کے ذریعے حکومت اور پارٹی کی پالیسی، پرو گرامز اور ترقیاتی کاموں کو کوریج اور پارٹی ورکروں کو اپنے اور علاقوں کے مسائل اپنے اراکین اسمبلی اور پارٹی قیادت تک پہنچانے کے لیے براہِ راست اپنی آواز اور فوٹیج کے ذریعے چینل کا پلیٹ فارم مہیا کیا جائیگا، جس کا طریقہ کار واضح کیا جائے گا، چینل کو سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع پہ لاؤنچ کیا جائے گا۔