سکھر: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بڑے مافیا سے مقابلہ تھا اس لیے سندھ میں ہمیں الیکشن میں توجہ دینے کا موقع نہیں ملا،بلوچستان میں بہت غربت دیکھی ، اندرون سندھ پاکستان کا غریب ترین علاقہ ہے ،حکومت سنبھالی تو ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا تھا، ماضی کی حکومت نے 20 ارب روپے کا قرضہ واپس کیا ،ہم نے ڈھائی سال میں 35 ہزار ارب روپے کا قرض واپس کیا۔
خضدار: شہدائے زہری کی آٹھویں برسی انتہائی سادگی عقیدت و احترام کے ساتھ جھالاوان کے مختلف علاقوں میں منائی گئی ۔ خضدار سٹی ، زہری ، زیدی ، مولہ ، کرخ ، نال ، وڈھ، مشک زہری، خط کپر گھوڑاوہ خیر کپر، و دیگر علاقوں میں افطاری کے بابرکت موقع پر شہدائے زہری کی بلند درجات کے لئے دعاء کی گئی ۔ بیشتر علاقوں میں روزہ داروں کو افطاری کرائی گئی اور فاتحہ خوانی قرآن خوانی کا اہتمام ہوا ۔
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہاکہ باڈر بندش کے سبب مشکلات و مسائل میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے حکومت کو عوام کے جان و مال اور روزگار سے کوئی سروکار نہیں باڈر بندش کے سبب ابھی تک تین ڈرائیور پاکستان ایران باڈر پر پانی کھانا اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے انتقال کرچکے ہیں لیکن حکمران اپنی سیل سپاٹا میں لگے ہیں عوام کے مشکلات و مسائل سے بے خبر سیاسی دوروں میں لوگوں کو بلاکر ان کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔
دالبندین: دالبندین میں احساس پروگرام مستحقین کے رقم سے 5 سو سے 1000 ہزار روپے کٹوتی کی جارہی ہے۔رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں احساس پروگرام کے تحت دالبندین سمیت دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مستحقین سے اتنی بڑی رقم کی کٹوتی آخر کیوں۔
اوستہ محمد: اوستہ محمد میں مہنگائی اور منافع خوروں کے خلاف ڈیلی آزادی آخبار کی خبر پر ایکشن اوستہ محمد اسسٹنٹ کمشنر عبدالناصر کاکڑ کا اچانک شہر کا دورہ دکان داروں میں کھلبلی مچ گئی صفائی اور ریٹ لسٹ آویزاں کرنے میں مصروف تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اوستامحمد عبدالناصر کاکڑ چیف آفیسر آزاد خان گرانی سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نصراللہ زیری و پرائس کنٹرول کمیٹی کے دیگر اہلکاروں اور بھاری پولیس نفری کے ہمراہ جناح روڈ مچھلی پل گنداخہ بس اسٹینڈ علی آباد روڈ اور سول اسپتال روڈ پر چیکنگ کے دوران متعدد دکانداروں کو گراں فروشی صفائی کی ابتر صورتحال پر موقع پر بھاری جرمانے کر کے انہیں سختی سے وارننگ دی گئی۔
گوادر: وفاقی وزیر دفاعی پیداوارزبیدہ جلال نے کہا ہے کہ پاک ایران سرحدی ایریاز کے مکینوں کو ریلیف دلانے کیلئے وزیراعظم پاکستان اورسدرن کمانڈ بلوچستان سے بات کی جائیگی زعمران جالگی گربن دیرک جاہ بارڈر پوائنٹ عبدوء چک آب مند اور کنٹانی در گوادر میں اشیائے خوردنی کی عدم دستیابی سے لوگوں کو درپیش مسائل کا ہمیں ادراک ہے جلد لوگوں کو ریلیف دلائیں گے۔
کوئٹہ: محکمہ ملازمتہائے عمومی نظم و نسق حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچستان میں پھل اور سبزیوں کی فصلوں میں کیڑے مار ادویات کا زیادہ استعمال اور انسانی صحت پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے شکایت مل رہی ہے ۔
کوئٹہ: صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ میں نظا مت زراعت معاشیات و تجا رت بلو چستان کی جا نب سے سبزی منڈی میں سبزی و فروٹ فروشان کیلئے یو میہ بنیا دوں پر نرخنا مہ کے اجرا ء کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس کا مقصد ما ہ مقدس رمضان میں نا جا ئز منافع خوری اور گراں فروشی کا راستہ روکنا ہے تا ہم جمعہ کو انتظامیہ کے آفیسران کاسی روڈ کو ئٹہ میں سبزی و فروٹ منڈی پہنچے تو اکثر دکا نداروں نے دکانوں کے شٹر بند کر دئیے۔
کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پاک افغان باڈر پر باڑ سے متعلق منسلک عوام کے تحفظات کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک افغان بارڈر سے متعلق پی سی ون پر دستخط کرتے ہوئے کیا۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہاہے کہ ریاست مدینہ کے 101ارب روپے خسارہ والا بلوچستان کے 18لاکھ بچے سکولوں سے محرم ہیں ،بلوچستان کے نوجوان ہنرمندی ،ٹیکنالوجی ،علم ،ملازمت سے محروم ہیں بلوچستان کے ہزاروں کلومیٹر سرحدات کی بندش، جامع معاشی حکمت عملی کا فقدان، آسمان کو چوتی بیروزگاری و غربت خوراک وتیل کی کمی نے صوبہ میں ایمرجنسی صورتحال پیدا کردیا ہے ۔