کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہوراحمدبلیدی نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان نے مکران کے کم ترقی یافتہ اضلاع کے مختلف سڑکوں کے پی سی 2کی منظوری دیدی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔
کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہوراحمدبلیدی نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان نے مکران کے کم ترقی یافتہ اضلاع کے مختلف سڑکوں کے پی سی 2کی منظوری دیدی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔
کوئٹہ: میٹرو پولیٹن ایمپلا ئز ایسوسی ایشن کو ئٹہ کی جا نب سے اپنے مطا لبات کے حق میں احتجاجی کیمپ لگا یا گیا ۔ ایپکامیٹرو پولیٹن کا رپوریشن نے بھی ایمپلا ئز ایسو سی ایشن کے مطالبا ت کی حما یت کی اور کہا کہ ایڈمنسٹریٹرتسلیم شدہ مطا لبا ت پر عمل در آ مد کیلئے اقداما ت اٹھا ئے ۔
کوئٹہ: جمعیت علما اسلام بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع اور جنرل سیکرٹری سید آغامحمود شاہ نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے جسٹس (ر)عظمت سعید کی تقرری پر عدم اعتماد کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ہمیںعدلیہ اور سابق ججوں کا احترام ہے مگر احترام انہی کا ہوگا جو خود کو اس کا اہل ثابت کریں گے۔ جسٹس (ر)عظمت سعید خود شریک جرم رہے ہیں۔
کوئٹہ/اسلام آباد: چیئرمن فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات سینیٹ آف پاکستان سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے پی ایم سی کو ایک ہفتے کے اندر بلوچستان اور فاٹا کے طلبا و طالبات کیلئے 265 میڈیکل سیٹیوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔
کوئٹہ: ایران کے کونصلر جنرل حسن گولیوند د رویشند نے ایک وفد کے ہمراہ ہ جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ وفد نے جامعہ کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ملاقات کی۔اس موقع پر دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پاک ایران تعلقات ، تعلیمی ، تحقیقی سرگرمیوںکے مشترکہ فروغ، دو طرفہ تعلقات ، مستقبل کے تعلیمی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے سمیت معاملات اور مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فضل الرحمن گروپ کو جمعیت علماء اسلام پاکستان کا نام استعمال کرنے سے روکے کیوں کہ الیکشن کمیشن میں مولانا فضل الرحمن کی شمولیت سے پہلے اصل رجسٹریشن جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نام سے ہوئی ہے۔
کراچی: پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ اسرائیل نے امریکہ کی آشیر باد سے فلسطینیوں پر مظالم ڈھائے دنیا کو پیغام دینا چاہتا ہوں پشتون تمام انسانوں کو آدم و حوا کی اولاد سمجھتے ہیں،دنیا اپنے مقاصد کے لیے پشتونوں کو دہشت گرد قرار دیتی ہے،مدارس کے طلبہ کو بھی اسی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتاہے۔
کراچی: جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ سلیکٹیڈ حکمرانوں کو کراچی سے پیغام دیاہے کہ اسرائیل نامنظور،اسلامی ملکوں کو بھی غیر ن دلائی ہے ،پاکستانی کبھی فلسطینیوں کے قاتل اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے ۔اسلامی ملک بھی غیرت کا مظاہرہ کریں ۔جمعیت علمائے اسلام کی آواز کو پوری امت کی آواز اور اسرائیل کی منہ پر تماچہ ہے۔
کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ نیشنل اکنامک کونسل کے ایگزیکٹو کمیٹی نے بلوچستان کے تین مخصوص منصوبوں کی منظوری دیدی ہے ۔
Posted by نیوز ڈیسک & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ بلوچستان ہمیشہ سیاسی مقاصد کے حصول اور وسائل کے لوٹ مار کے طور پر استعمال کیاگیاہے ،بلوچستان نیشنل پارٹی کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے باپ پارٹی بنائی گئی بلوچستان عوامی پارٹی کا نام پہلے پاکستان عوامی پارٹی تجویز کیا گیا لیکن پھر اس کو بنانے والوں کو احساس ہوا کہ یہ تو پاپ کہلائی گی اس لئے پھر اسکو باپ بنا دیا۔