احتساب کے نام پر صرف اپوزیشن رہنمائوں سے انتقام لیاجا رہا ہے ،مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر ورکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر صرف اپوزیشن رہنمائوں سے انتقام لیاجا رہا ہے چھ سال سے حکمران جماعت فارن فنڈنگ کیس میںحکم امتناع کے پیچھے چھپی ہے ۔سلیکٹڈ وزیراعظم اپنے بیان پر قائم نہیں رہتا وہ چند روز بعد یو ٹرن لیکر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کریں گے ۔

بی ایس او کے سابق سیکریٹری جنرل زبیر بلوچ کے گھر پر حملہ ننگی جارحیت ہے ،حمیدبلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن انجینئر حمید بلوچ نے کہا کہ بی ایس او کے سابق سیکریٹری جنرل زبیر بلوچ کے گھر پر حملہ ننگی جارحیت ہے اسکی سخت مذمت کرتے ہیں۔

کوئٹہ ،غیر قانونی رکشوں کیخلاف کریک ڈائون

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھا رٹی کوئٹہ محمد اسما عیل سنجرانی نے ٹریفک پولیس ،لیویز اورڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ شہر میں غیر قانونی اور جعلی کا غذات والی رکشوں کے خلاف کریک ڈئوان کرتے ہوئے 10رکشے بند اور 32رکشوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کئے اس موقع پر سیکرٹری آرٹی اے کوئٹہ محمداسماعیل سنجرانی نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں غیر قانونی اور جعلی کا غذات والی رکشوںکو چلانے کی قطعا ٰاجازت نہیں ۔

حکومت اور اپوزیشن ایک ہیں ،صرف اقتدار پر اختلاف ہے ،سینیٹر سراج الحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ڈی ایم میں صرف اقتدار کے گھوڑے پر بیٹھنے پر اختلاف ہے ، ورنہ دونوں ایک ہی ہیں، حکومت کے 950دنوں میںجہاں حکومت نے نااہلی ، بددیانتی ، ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوئی ہے ،وہیں اپوزیشن کی ان جماعتوںنے بھی ہر موقع پر حکومت کا ساتھ دیا ہے۔

بلوچستان کیساتھ وفاق کی زیادتیاں روز اول سے جاری ہیں، بلوچستان بار کونسل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں وفاقی حکومت کی جانب سے ایک جونیئر پولیس آفیسر کو بلوچستان میں آئی جی پولیس تعینات کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہمیشہ وفاق نے ظلم وزیادتیوں کے پہاڑ گرائے ہیں ایک کرپٹ افیسر جس کے خلاف نیب کے کیسز ہیں ان کو چیف سیکرٹری تعینات کیا گیا۔

مرکزی کونسل سیشن مارچ میں منعقد ہوگی،بلوچ نوجوانوں میں نیشنلزم کے نظریات کو اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہیں، بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے چیئرمین نواب بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا دوسرا مرکزی کونسل سیشن آئین کی رو سے بنام ’’اسیر آگاہی سابق مرکزی وائس چیئرمین فیروز بلوچ ،بیاد شہید پروفیسررزاق بلوچ مارچ میں کراچی میں منعقد ہوگا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو زونل جنرل سیکرٹری نذر مری کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

چاغی یونیورسٹی کی تعمیر کیلئے 3ارب روپے کی منظوری دیدی گئی ہے، چیئرمین سینٹ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے، ترقی کے عمل کو تیز کرنے میں فنی تعلیم کے اعلیٰ ادارے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ معدنیات سے متعلق تعلیم اور ہنر کے فروغ میں عمر خان سنجرانی یونیورسٹی اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینیٹ نے ایچ ای سی حکام سے جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کے دوران کیا ۔

کوئٹہ ، گھریلو ناچاقی پر بیوی نے شوہر کو دو بیٹوں سمیت قتل کردیا، خود کشی کی کوشش میں زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں خاتون نرس نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کی بناء پر شوہر اور 2بیٹیوں کو تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر قتل کردیا اور بعدازاں خودکشی کی کوشش میں خود کو شدید زخمی کردیا جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔

نئے آئی جی پولیس بلوچستان آج کوئٹہ پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج لیں گے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نئے آئی جی پولیس بلوچستان آج کوئٹہ پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج لیں گے، پولیس ذرائع کے مطابق نئے تعینات ہونے والے آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے آج کوئٹہ پہنچیں گے اورتبادلے ہونے والے آئی جی پولیس محسن حسن بٹ سے اپنے عہدے کا چارج لیں گے ۔

میرٹ کی بالادستی اور معیاری تعمیراتی کام یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوٹ لانگو: وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبے میں شفاف حکمرانی،میرٹ اور قانون کی بالادستی اور معیاری تعمیراتی کام کو یقینی بنانے کیلئے صوبے میں عملی اقدامات جار ہی ہے تاکہ شفافیت ہر سطح پر اور ہر کوشش میں نمایاں نظر آئے جوکہ صوبے کے معاشی استحکام کی طرف ایک جاندار قدم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیرداخلہ نے کوٹ لانگو میں اچانک ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔