حکمران پی ڈی ایم تحریک سے بوکھلا گئے ہیں، صادق عمرانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مراد جمالی: پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہاکہ پی ٹی آئی کی قیادت پی ڈی ایم کی حکومت مخالف بڑھتی ہوئی تحریک دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں پر نام نہاد الزامات لگا رہے ہیں پیپلز پارٹی کے قائد شہید ذولفقار علی بھٹو نے ملک میں ایٹمی بنیاد رکھی بھارت سے فوجی چھڑوائے آئین پاکستان کی بنیاد رکھی۔

پاکستان دنیا بھرمیں اٹھارہ سال سے کم عمر لڑکیوں کی شادی کے حوالے سے چھٹے نمبر پر ہے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان دنیا بھرمیں اٹھارہ سال سے کم عمر لڑکیوں کی شادی کے حوالے سے چھٹے نمبر پر ہے امپلیفائی چینج کے تعاون سے یاد ارگنائزیشن نے کوئٹہ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار سے سید افتخار شاہ نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ پاکستان میں کم عمر لڑکیوں کی شادی میں روز بروز اضافہ ھوتا جارہا ہے انھوں نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ پاکستان میں اٹھارہ فیصد لڑکیوں کی شادی اٹھارہ سال سے پہلے کروا دی جاتی ہے ۔

سرکاری افسران اپنے فرائض بہتر طریقے سے انجام دیں، کمشنر مکران

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس گزشتہ روز کمشنر مکران آفس تربت کے مقام پر منعقد ہوا۔ اجلاس کے دیگر شرکاء میں ڈپٹی کمشنر کیچ میجر( ر) الیاس کبزئی کے علاوہ محکمہ صحت،تعلیم،بی اینڈ آر اور واپڈا سمیت دیگر محکموں کے ڈویژنل سربراہان نے بھی شرکت کی۔اس دوران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر مکران ڈویژن شاہ عرفان غرشین نے کہا کہ تمام ڈویژنل افسران اپنے فرائض کو ایمان داری سے نبھاتے ہوئے ۔

جس ترازو میں انصاف فراہم کیا جانا چاہئے، اس میں ہمارے بچوں کی لاشیں تولی جاتی ہیں، اختر مینگل

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

اسلام آباد: بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس آئین کی بنیاد پر یہ ملک کھڑا ہے یہ عوام اسی آئین کی بالادستی چاہتی ہے۔

وزیر داخلہ نے شکیلہ دہوار کے گھر پر ڈکیتی کا نوٹس لے لیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید کی سرکاری رہائش گاہ پر ڈکیتی کا نوٹس لے لیا گزشتہ روز صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید کی ایم پی اے میں سرکاری رہائش گاہ میں ڈکیتی کا نوٹس لیتے ہوئے اس میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت جاری کردی انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر معاملے کی نگرانی کروں گا۔

اختر مینگل سے پشتونخواء میپ کے وفد کی ملاقات، سیاسی امور پر گفتگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل سے پشتونخوامیپ کے سینیٹر عثمان کاکڑ‘ عبدالرحیم زیارتوال‘ قہارودان‘ سینیٹر سردار شفیق ترین‘ نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر کبیر محمد شہی نے ملاقات کی۔

حب انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ٹرانسپورٹروں نے احتجاج موخر کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

حب: ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ،ضلعی پولیس افسر لسبیلہ طارق الہی مستوئی اور اے سی حب لیفینٹ (ر) محمد احمد ظہیر کا ٹرانسپورٹروں   رہنماؤں سے کامیاب مزکرات ھوئے مزکرات کے نتیجے  میں ٹرانسپورٹروں نے تین دن کے لئے پہیہ جام ہڑتال موخر کرنیکا۔

زبیر بلوچ کے گھر پر مسلح افراد کی چھاپے کی بھر پور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں، بی ایس او

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے صوبائی ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں بی ایس او پجار کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل زبیر بلوچ کے گھر پر مسلح افراد کی چھاپے کی بھر پور الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اسے بلوچی روایات کے منافی عمل قرار دی ہے اس طرح کے غیر قانونی و غیر اخلاقی عمل سے نہ کسی سیاسی ورکر کو پر امن جمعوری جدوجہد سے دور رکھا جائے گا ۔

حکمران ریاست مدینہ کا نام لیکر عوام کو بھوکا سلاتے ہیں ، غفور حیدری

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

اسلام آباد/کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکمران نام ریاست مدینہ کا لیتے ہیں لیکن عوام کو بھوکا مرنے پر مجبور کرتے ہیں،الیکشن کمیشن بتائے کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کو کیوں دبا رکھا ہے، نیب سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ نواز شریف، فضل الرحمن، آصف زرداری، شہباز شریف کا کیا قصور ہے؟ عوام کی پی ڈی ایم کے احتجاج میں بھرپور شرکت جعلی حکمرانوں کے منہ پرطمانچہ ہے۔

بلوچستان کے بہترین مفاد میں کسی عمل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ،آئی جی ایف سی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لورالائی: آئی جی ایف سی شمالی بلوچستان میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ نے لورالائی دکی ہرنائی زیارت کے قبائلی عمائدین سے ایف سی میس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی ملک و صوبے کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عوام کے فلاح و بہبود کیلئے بھی خدمات سرانجام دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام اور قبائلی معتبرین علاقے کی ترقی اور امن و امان کو قائم کرنے کیلئے ہمارا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں ۔