بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی تربت زون کا جنرل باڈی اجلاس

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی تربت زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر نعمان اسلم منعقد ہوا جس میں مرکزی ورکنگ کمیٹی کے رْکن سیف بلوچ نے بطور مہمان خاص شرکت کی۔ اجلاس میں سابقہ رپورٹ، تنقیدی نشست اور تنظیمی امور پر سیر حاصل بحث کے بعد آئندہ لائحہ عمل میں نئی کابینہ کا انتخاب کیا گیا۔

غریب عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں، نور محمددمڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ہرنائی: بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ غریب عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں، غریب اور بے بس افراد کی حقیقی مدد کرنا ہمارا نصب العین ہے اور انکی مددکرنے سے مجھے دلی اور ذہنی سکون ملتا ہے حلقہ انتخاب کے عوام کے اجتماعی مسائل حل کرنے کیلئے اپنے ڈھائی سالہ دور اقتدار میں وفاقی و صوبائی حکومت سے بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے منظور کرائے ہے۔

مستونگ روزانہ 12گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ جاری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کیسکو کی جانب سے ضلع مستونگ کے نواحی علاقوں کے گھریلو اور زرعی فیڈرز پر بجلی کی روزانہ21 گھنٹوں کی طویل ترین لوڈشڈنگ کو عوام دشمن اور زمیندار کش اقدام قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مزمت کی۔

بارڈر ایریا میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائینگے، فرمان زرکون

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی آڈٹ کمیٹی کا اجلاس گوادر میں سابق نگران صوبائی وزیر اور گوادر اکنامک فورم کے صدرمیر نوید کلمتی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون اورڈائریکٹر بورڈ سیدرضا حسن نے شرکت کی، اجلاس میں گزشتہ سال کے ایس ای سی پی آڈیٹرسے منظور شدہ اکاؤنٹس کی منظوری دی گئی۔

بلوچستان سوشل فورم غریبوں یتیموں اور بے سہارا لوگوں کا ادارہ ہے،یونس زہری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان سوشل فورم کے مرکزی چیئرمین یونس زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان سوشل فورم غریبوں یتیموں اور بے سہارا لوگوں کا ادارہ ہے۔بلوچستان سوشل فورم ہر قسم کے تعصب نفرت رنگ نسل اورمذہب سے بالا تر ہوکر انسانیت کی خدمت پر یقین رکھ کر انسانیت کی خدمت کو ترجیح دیتی ہے۔

پاکستان سٹیزن پورٹل عوامی شکایت کے درج کرنے کیلئے احسن اقدام ہے، گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل (پی سی پی) کے ذریعے عوام کو اپنی شکایات درج کروانے کی سہولت فراہم کرنا نہایت احسن اقدام ہے اور اس کے آغاز سے نہ صرف عام آدمی کی عزت نفس بحال ہورہی ہے بلکہ اس فورم کی وجہ ملکی اداروں پر عوام کا اعتماد بھی مزید بڑھتا جارہا ہے۔

پی ڈی ایم مسترد شدہ سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے،ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے  اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام نے پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم مسترد شدہ سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے جو اپنی کرپشن بچانے کے لئے اکھٹے ہوئے ہیں، ابتدا میں ان لوگوں نے اسمبلی کے فلور پر شور مچانا شروع کیا لیکن جب وفاقی حکومت نے انہیں این آر او دینے سے صاف انکار کیا تو ان لوگوں نے جلسے شروع کئے ہیں۔

پی ڈی ایم کامیابی کی طرف گامزن ہے، جمال شاہ کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کامیابی کی جانب گامزن ہے الیکشن کمیشن کے سامنے آج ہونے والااحتجاجی مظاہرہ انتخابی دھاندلی کے خاتمے میں سنگ میل ثابت ہوگا، پی ڈی ایم ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام ،آئین و پارلیمنٹ کی بالا دستی سمیت عوام کو انکے بنیادی حقوق دلوانے تک احتجاج جاری رکھے گی۔

ڈی جی لیویز کی یقین دہانی خضدار کے احتجاجی مظاہرین کا دھرنا ختم

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: لیویز کی خالی آسامیوںپر مبینہ طور پر میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے خلاف خضدار سے کوئٹہ پیدل لانگ مارچ اور کوئٹہ میں ایک مہینے سے جاری احتجاجی کیمپ کے شرکاء اور ڈی جی لیویز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ، پیدل لانگ مارچ کے شرکاء نے ڈی جی لیویز کی یقین دہانی پر احتجاجی کیمپ ختم کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق خضدار سے پیدل کوئٹہ لانگ مارچ کے شرکاء نے پیر کو ڈی جی لیویز بلوچستان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر شرکاء نے خضدار میں لیویز کی خالی آسامیوں میںمبینہ باقاعدگیوں سے متعلق ڈی جی لیویز کو آگاہ کیا اور اپنے مطالبات پیش کئے۔

درجان پرکانی نے ہمیشہ جمہوری انداز میں جدوجہد کی، غلام نبی مری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں پارٹی کے شہید رہنما در جان پرکانی کے پہلی برسی کے مناسبت پر انکے بلوچ قوم کے حقوق اور بلوچستان کے دفاع کیلئے سیاسی اور جمہوری انداز میں ناقابل فراموش جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید رہنماء نے قومی حقوق کی جدوجہد کیلئے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز بی ایس اوکے پلیٹ فارم سے کیا اور تعلیمی ادارے سے فارغ ہونے کے بعد قائد تحریک سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بی این پی کے کاروان میں شامل ہوئے انہوں نے کہا کہ اس خاندان کے بلوچ قوم کے غصب شدہ حقوق کی حصول اور بلوچستان کی دفاع کے سیاسی تحریک کی خاطر ناقابل فراموش قربانیاں اور لازوال تاریخ ایک کھلی کتاب کی حیثیت رکھتا ہے۔