بلوچستان میں روایتی نظام،سوچ اور رویے کی وجہ سے خواتین کی ہراسگی سے متعلق کیسز سامنے نہیں آتے،صابرہ اسلام

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی خاتون محتسب برائے انسداد ہراسیت بلوچستان صابرہ اسلام نے کہا ہے کہ ہراسگی کے معاملے میں زیرو ٹالریننس سے کام لیا جارہا ہے ابتک26 خواتین کی جانب سے ہراسگی کی شکایات موصول ہوئیں جن میںسے 18کو سزائیں سنائی جا چکی ہیں، یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، صابرہ اسلام ایڈوکیٹ نے کہا کہ بلوچستان میں روایتی نظام،سوچ اور رویے کی وجہ سے خواتین کی ہراسگی سے متعلق کیسز سامنے نہیں آتے۔

بلوچستان کے مسائل کواجاگر اور اس کے حل کیلئے عوامی مہم چلائیں گے ،مولانا ہاشمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ہم بلوچستان کے مسائل کواجاگر اور اس کے حل کیلئے عوامی مہم چلائیں گے معیشت کی بہتری کیلئے سودوبدعنوانی سے نجات لازمی ہے ہمارے بدعنوان ونااہل حکمران سابقہ حکمرانوں کی طرح سوداور بدعنوانی کو ختم نہیں کر سکتے اس لیے کہ یہ خود چور ،چوروں کا ساتھی اور مافیازکے گرفت میں ہے ۔

لکپاس کے مقام پر چیکنگ کے بہانے لوگوں کو گھنٹوں روکنا قابل مذمت ہے،اسلم بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اسلم بلوچ نے کہا ہیے کہ لکپاس کے مقام پر ایف سی کے چیک پوسٹ کی وجہ سے روزانہ گھنٹوں تک ٹریفک جام ہونا روز کا معمول بن چکا ہیے مریض ایمبولینس معذور افراد بزرگوں بچوں اور خواتین کو گھنٹوں اس چیک پوسٹ کی وجہ سے ٹریفک جام ہونے کی زحمت سے دوچار ہونا پڑتا ہیے۔

سلیکٹرز بھی اب اپنے فیصلوں پر پشیمان نظر آرہے ہیں ،یعقوب ناصر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لورالائی: پی ڈی ایم کے کے مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن )کے سینئر مرکزی نائب صدر سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا کہ سلیکٹرز بھی اب اپنے فیصلوں پر پشیمان نظر آرہے ہیں کیونکہ سلیکٹڈ حکومت ملک چلانے میں ناکام ہو گئے ہیں انہوں نے ملک کو اس ڈگر پر پہنچا دیا گیا ہے کہ اب اسے ٹھیک کرنے میں کافی وقت لگے گا ۔

مچھ،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاںبحق 2زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مچھ: بلوچستان کے علاقے مچھ میں تیز رفتار گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مچھ میں تیز رفتار گاڑی کھائی میں گرنے سے نبی بخش ولد محمد شعبان نامی شخص جاں بحق۔

نادرا آفس مستونگ کی ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے احاطے سے منتقلی کسی صورت قبول نہیں،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نادرا آفس مستونگ کی ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے احاطے سے منتقلی کسی صورت قبول نہیں۔ڈپٹی کمشنر مستونگ کی جانب سے نادرا آفس کو منتقل کرنے کے لیے نادرا حکام پر دباؤ ڈالنے کی نیشنل پارٹی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نادرا آفس ڈسٹرکٹ کملیکس میں اس بلڈنگ میں قائم ہے ۔

گوادر ، مانبر ہائوسنگ سکیم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مانبر ہاؤسنگ اسکیم میں مقامی لوگوں کی حق تلفی کے خلاف شہدائے جیونی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر مولابخش مجاہد، نائب صدر ساوتھ ویسٹ ریجن غلام مصطفٰی رمضان، تحصیل صدر امجد بہار اور صدر ساحل عوامی اتحاد گوادر چیف در محمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ اقرباء پروری، لوٹ کھسوٹ اور بدعنوانی کی وجہ سے یہاں کے مقامی لوگوں کی ہر شعبہ میں حق تلفی کی جارہی ہے۔

صوبوں اور وفاق کی یکجہتی کیلئے سینٹ میں بلند ہونیوالی آواز کو دبانے کی کوشش ہو رہی ہے، لشکری رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ سلیکٹرز کا اعتماداپنے سلیکٹڈ لوگوں پرنہیں رہا ،اداروں کو خوف ہے کہ کہیں دولت کی ڈیل میں سلیکٹڈ سینٹ انتخابات میں اپنا ووٹ فروخت نہ کردیں۔

کوئٹہ ، بم دھماکہ امن کے خلاف سازش ہے،ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ سریاب روڈ میں لوکل بس کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے۔

سلیکٹڈ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیا ہے، تیل قیمتوں میں اضافہ قبول نہیں ، مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیرو رکن قومی مولانا عبدالواسع اورجنرل سیکرٹری سید آغا محمود شاہ نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل اور سلیکٹڈ حکومت نے غریب عوام کو مہنگائی تلے ڈبودیا ہے ، ایک ماہ میں 2مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حیران کن ہے۔