|

وقتِ اشاعت :   January 17 – 2021

مچھ: بلوچستان کے علاقے مچھ میں تیز رفتار گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مچھ میں تیز رفتار گاڑی کھائی میں گرنے سے نبی بخش ولد محمد شعبان نامی شخص جاں بحق۔

جبکہ ممتاز حسین ولد محمد بخش اور یاسر حسین ولد محمد شعبان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔