|

وقتِ اشاعت :   January 17 – 2021

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ سریاب روڈ میں لوکل بس کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے۔

واقع میں ملوث ذمہ داروں کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے پرامن ماحول خراب کرنے کی مذموم ناکام کوشش کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر تمام طبی سہولتیں فراہم کی جائیں انہوں نے زخمیوں کے لواحقین سے دلی اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا کی۔