قلات اور ژوب میں 6احساس نشونما مراکز قائم

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: احساس پروگرام کے تحت، احساس نشوونما پروگرام کے پہلے مرحلے میں بلوچستان کے ضلع قلات اور ژوب میں 6 نشوونما مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔احساس پروگرام کی سربراہ، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام کا مقصد نقد وظائف، غذائیت سے پھر پور خوراک، طبی معائنے اور تربیت کے ذریعے غریب بچوں میں اسٹنٹنگ پر قابو پانا اور غذائیت کو بہتر بنانا ہے۔

میر جلال خان زہری کی پوری زندگی جدوجہد میں گزری، نواب ثناء ہری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: نوابزادہ غازی میر جلال خان زرکزئی جھالاوان کی پہچان سمجھے جاتے تھے، ثقافتی پگڑی، ہتھیاران کی زیور اورخوبصورتی ہواکرتے، برجستہ الفاظ اور تاریخ بیانی ان کے الفاظ کو حسین اور ان سے دلچسپی میں مذید اضافہ کرتے۔ان کی پوری زندگی قربانیوں سے لبریز، ثقافت او ر روایات کو جِلابخشنے میں گزری۔ نوابزادہ میر جلال خان زرکزئی کے منفرد طرزِ زندگی، رہن سہن۔

حب ، ایرانی تیل کی بندش کیخلاف ٹرانسپورٹروں کا احتجاج جاری، وزیراعلی ا ہائوس کے گھیرائو کی دھمکی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لسبیلہ: پہیہ جام ہڑتال کے بعد ملک گیر احتجاج اور وزیراعلی ہاس کا گھیرا کریں گے گڈز ٹرانسپورٹ کے سربراہ جاوید اقبال خان کا اعلان ، ہمارے احتجاج کو معمولی چیز مت سمجھو ایسی چنگاری بڑھکے گی جو بجھنے کے بجائے سب کو لپیٹ میں لے گی سفر خان رخشانی ، پرامن احتجاج کو کمزوری سمجھنا بے وقوفی ہوگی سراج ابابکی ، تنگ آمد پھر جنگ آمد پہ ہمیں مجبور نہ کریں ۔

کوہلو میڈیکل نشستوں پر غیر مقامیوں کی بھرتیاں ، سیاسی جماعتوں کا احتجاج کا اعلان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوہلو: کوہلو کے سیاسی پارٹیوں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف ،نیشنل پارٹی ،بلوچستان نیشنل پارٹی ،جمعیت علماء اسلام ،پشتونخواسمیت دیگر سیاسی پارٹیوں نے اپنے بیان میں ضلع کوہلو میں حالیہ میڈیکل سیٹوں پر غیر لوکلز کی بھرتیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے ضلع کوہلو میں محکمہ تعلیم ،میڈیکل سمیت دیگر شعبوں میں غیر لوکل افراد کی بھرتیاں برداشت نہیں کی جائیں گی ۔

عمران خان مستعفی ہوں تو دوسری قوتوں سے آئین کی بالادستی پر بات ہوسکتی ہے، محمود اچکزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ انہوں نے 48سال سے پشتون قوم کے لئے جدوجہد کے علاوہ کوئی اور کام نہیں کیا ،پی ڈی ایم ملک میں آئین کی بالادستی کے لئے بنی ہے عمران خان 31تاریخ تک استعفیٰ دے تو دوسری قوتوں سے آئین کی بالادستی پر بات ہوسکتی ہے ، کفر کے بعد سب سے بڑی گناہ رنگ کی بنیاد پر کسی سے نفرت سمجھتا ہوں۔

کم سن بچے کی پر اسرار موت نے پورے خضدار کو صدمے سے دوچار کردیا،آغا شکیل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: خضدار میں کم سن بچے کی پر اسرار موت نے پورے خضدار کو صدمے سے دوچار کردیا ،شہریوں کی جانب سے غیرجانبدار تحقیقات ، و تفتیش کر نے و حقائق سامنے لانے کا مطالبہ ، آغا شکیل احمدخضداری، ایس پی خضدار طارق خلجی کی ورثاء سے ملاقات ،تسلی دی اور انصاف کے تمام تقاضوں کو پوراکرنے کا وعدہ کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کمسن معصوم بچہ امیر حمزہ بلوچ کو زخمی حالت میں خضدار ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ پہچایا گیا تھا۔

بیوٹمز قلات کیمپس کی قلات سے دیگر اضلاع میں منتقلی قبول نہیں، بلوچ اسٹوڈنٹس کمیٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے قلات میں جامعہ بیوٹمز کا کیمپس کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اس حوالے سے عملی اقدامات بھی کیے گئے لیکن اب قلات کیمپس کو ختم کر کے اسے دوسرے ضلع منتقل کرنے کا عندیہ نہایت ہی تشویشناک ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

گرین بس منصوبہ مزدور کش منصوبہ ہے مستر د کرتے ہیں ، متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 16جنوری بروز ہفتہ ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت سیکرٹری جنرل شیر احمد بلوچ منعقد ہوا اجلاس میں تمام لوکل روٹس کے صدور اور ایسوسی ایشن کے سینٹر عہدیداروں نے شرکت کی مزید برآں اجلاس سے ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد اسحاق کا کہنا تھا کہ کوئٹہ شہر میں پہلے سے 650لوکل بسیں مختلف روٹس پر چل رہے ہیں۔

ملک بہت تیزی سے گہری کھائی کی جانب بڑھ رہا ہے،امان کنرانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے کہا ہے ملک بہت تیزی سے گہری کھائی کی جانب بڑھ رہا ہے ملائیشیاء میں جہاز کو روکنے سے ملک کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔

ایرانی ڈیزل سے ہزاروں لو گوں کا روز گار منسلک ہے ،ٹرک اونرز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلو چستا ن گڈز ٹرک او نرز ایسو سی ایشن کا ایک ہنگا می اجلاس زیر صدرات مر کزی صدر حاجی نور محمد خاہوانی منعقد ہوا۔ اجلاس میں حاجی عبد البا قی کا کڑ، ملک نور خان کا کڑ، حاجی احمد شاہ مری، حاجی مراد خان کاکڑ، عطا ء اللہ کا کڑ، ظاہر شاہ یو سفزئی ، حاجی محمد گل ، حاجی محمد امین ، حاجی عبدالمجید رئیسانی، حاجی جعفر خان، حاجی عبد الخالق بنگلزئی ، ٹکری عبد الر زاق کرد، حاجی محمد رحیم ۔