مچھ واقعہ کے لواحقین کو فی کس 50لاکھ روپے ادا کرددیئے گئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے سانحہ مچھ کے لواحقین کو مالی معاونت کی رقم کا معاملہ معمہ بن گیا مجلس وحدت المسلمین کے سابق رکن اسمبلی سید آغا رضا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ مچھ کے 10 لواحقین کو فی کس پندرہ 15 لاکھ روپے کیش رقم ادا کر دی گئی ہے مزید 10 لاکھ روپے حکومت کی جانب سے جلد دے دیئے جائیں گے۔

متحدہ عرب امارات کا شاہی خاندان تلور کے شکار کیلئے پنجگور پہنچ گیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے شاہی خاندان کے 11 افراد تلور کے شکار کے لیے مکران ڈویژن کے علاقے پنجگور پہنچ گئے۔ڈان نیوز کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے شاہی خاندان کے مذکورہ افراد خصوصی طیارے کے ذریعے پنجگور ایئرپورٹ پہنچے، مذکورہ وفد کی سربراہی شیخ خلیفہ سیف النہیان اور سلطان سعید احمد نے کی۔

امتحانات میں منصوبے کے تحت طالبات کیلئے ایک سینٹر لگا یا گیا ، بی ایس او

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوہٹہ زون کے ڈپٹی آرگنائزر نذیر بلوچ اور جامعہ بلوچستان یونٹ کے یونٹ آرگنائزر عاطف رودینی بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی میں حالیہ امتحانات میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت طالبات کے لیے جامعہ بلوچستان میں ایک ہی سینٹر لگایا گیا ہے اور جامعہ بلوچستان سکینڈل کے بعد جامعہ سمیت بلوچستان ایک نازک حالات سے گزر رہا ہے۔

مزدوروں کے احتجاج کا نوٹس لیا جائے ،مزدور اتحاد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ریل مزدور محاذ میں شامل محنت کشوں کی تنظیموں نے اعلیٰ حکام اور بلوچستان کے عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مزدوروں کے احتجاج کا نوٹس لیا جائے چار روز تک کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے باہر ریل کی بحالی کیلئے آواز اٹھانے والوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔

پی ڈی ایم قیادت نے سانحہ مچھ کے حوالے سے ’’عمرانی حکومت‘‘ کو سہولت فراہم کی،حافظ حسین احمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت نے سانحہ مچھ کے حوالے سے بھی ’’عمرانی حکومت‘‘ کو حسب روایت سہولت فراہم کردی، پی ڈی ایم کی قیادت سانحہ مچھ پر مگر مچھ کے آنسو بہاکر اپنی حکومت مخالف احتجاجی تحریک کی ناکامی کا ازالہ چاہتی تھی ۔ وہ اتوار کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا اور مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے۔

صوبے کے اجتماعی قومی مفادات ہمیں تمام تر چیزوں سے عزیز ہے،غلام نبی مری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ہرنائی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میر غلام نبی مری نے کہا ہے کہ صوبے کے اجتماعی قومی مفادات ہمیں تمام تر چیزوں سے عزیز ہے اور ان کے تحفظ کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ۔

آئینی مدت سے حکومت ایک دن بھی پہلے کہیں جانیوالی نہیں، نور محمددمڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ آئینی مدت سے حکومت ایک دن بھی پہلے کہیں جانیوالی نہیں، اپوزیشن کے احتجاج سے حکومت کو کوئی خطر ہ نہیں اپوزیشن کی سیاست ختم ہوچکی ، عوام حکومت کیساتھ ہیں، پی ڈی ایم جتنے مر ضی جلسے کر لے حکومت قائم رہے گی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، ملک سے کرپشن کا خاتمہ حکومت کا مشن ہے۔

جماعت اسلامی اس ملک کو اسلامی بناکر قوم کو مسائل ومشکلات سے نجات دلائیگی ،مولانا ہاشمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اس ملک کو اسلامی بناکر قوم کو مسائل ومشکلات سے نجات دلائیگی بلوچستان کو حق دیکر ہی پاکستان ترقی کرسکتا ہے فرقہ واریت ،بدعنوانی اور امریکی مداخلت مسائل کے جڑہیں ملک میں فحاشی ،عریانی اور بے حیائی تمام حدیں پھلانگ گئی ہے ۔ جرائم پر قابو پانے اور مجرموں کو نشان عبر ت بنانے کیلئے شریعت کی مقرر کردہ سزائوں پر عمل درآمد ضروری ہے ۔

بی ایم سی میرٹ دشمنی کیخلاف احتجاجی کیمپ 12ویں روز جاری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بولان میڈیکل کالج کی سیٹوں کی غیر منصفانہ، میرٹ دشمن تقسیم کے خلاف احتجاجی کیمپ بار ویں روز بھی جا ری رہا ۔اس مو قع پر احتجاجی کیمپ کے آرگنائزر ڈاکٹر مزمل پانیزئی اور ڈاکٹر محسن خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سیٹوں کی غیر منصفانہ اور میرٹ دشمن تقسیم کے خلاف احتجاج کو مزید وسعت دینگے۔

میں صحافیوں کی اعلیٰ ظرفی اور ان کی خدمات کا معترف ہوں ،عائشہ ایوب

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: خضدار کی باصلاحیت طالبہ عائشہ ایوب نوتانی کی گزشتہ روز خضدار پریس کلب آمد ،انہوںنے خضدار پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کی، اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے والد محمد ایوب نوتانی بھی تھے۔