گوادر میں انسداد پولیو مہم شروع

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر: گوادر شہر سمیت اہم ٹرانزٹ پوائنٹ پر کورونا ایس اوپیز کے تحت پولیو کی قومی مہم کا ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے آغاز کردیا گیا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر انیس طارق گورگیج نے آج یہاں ڈی ایچ کیو میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا افتتاحی تقریب میں ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام فاروق ہوت۔

پی ڈی ایم کے کامیاب اجتماعات حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے، حافظ حمداللہ

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما ء اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی معاون سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے کامیاب اجتماعات حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے۔

ضلع کوہلو کے سینکڑوں لیویز اہلکار ڈیوٹی کے باوجود اپنی ماہانہ تنخواہوں سے محروم

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوہلو: ضلع کوہلو کے سینکڑوں لیویز اہلکار ڈیوٹی کے باوجود اپنی ماہانہ تنخواہوں سے محروم ہیں ضلعی انتظامیہ نے 300سے زائد لیویز اہلکاروں کو غیر حاضر ظاہر کرکے تنخواہیں بند کی ہیں جبکہ لیویز اہلکاروں کے مطابق وہ اپنے ڈیوٹی پر موجود تھے ۔ ذرائع کے مطابق لیویز حکام کے آفیسروں نے ان کی تنخواہیں بند کردی ہیں جس کی وجہ سے انہیں سمجھ نہیں آتا ہے کہ وہ اب کہاں جائیں۔

چاغی ٹریفک حادثہ دو افراد جاں بحق 6زخمی

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

چاغی: پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر دو مختلف حادثات میں دو افراد جان بحق جبکہ6افراد زخمی ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ جوجکی کے مقام پر ایرانی پک اپ گاڑی اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میںپک اپ میںسوار2 افراد جان بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیاہے ۔

لورالائی میں پی ڈی ایم کی اعلیٰ قیادت شرکت کریگی ،یعقوب ناصر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لورالائی: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ،بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز شریف ،محمود خان اچکزئی ،آفتاب شیر پائو انس نورانی، اسفند یار ولی خان، سردار اختر مینگل ،ڈاکٹر مالک بلوچ کی لورالائی میں13 جنوری کو ہونے والے پی ڈی ایم کے احتجاجی جلسے میں شر کت کی تصدیق مسلم لیگ (ن) مرکزی نا ئب صدر وسینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کر دی لورالائی شہر میں تیاریاں زور و شور کے ساتھ جاری ہیں ۔

مچھ واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، بی این پی

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ھیومن رائیٹس سیکریٹری موسی بلوچ، پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری، ضلعی سینیر نائب صدر ملک مہی الدین لہڑی، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد لقمان کاکڑ، ضلعی لیبر سیکریٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، ضلعی پروفیشنل سیکریٹری چوہدری زبیر مسیح پارٹی کے ضلعی کونسلران نعمت ھزارہ،مبارک علی ھزارہ۔

بولان میڈیکل کالج میں میرٹ دشمنی کیخلاف ہڑتال جاری

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: بولان میڈیکل کالج کے سیٹوں کی غیر منصفانہ، میرٹ دشمن تقسیم کے خلاف احتجاجی کیمپ 13 ویں دن بھی جاری رہی احتجاجی کے منتظمین ڈاکٹر مزمل پانیزئی اور ڈاکٹر محسن خان نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت بلکل بھی مسئلے کو سنجیدہ نہیں لے رہی ہیںیہ مسئلہ صحت کے شعبے سے وابستہ ہے اگر میرٹ کے برخلاف کوٹہ سسٹم پر من پسند افراد کو سیٹیں دی جائے گی۔

حکومت اپوزیشن اتحاد کو توڑنے کیلئے حزب اختلاف کی جماعتوں کو اقتدار کی لالچ دے رہی ہے ،بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مرادجمالی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ، بی این پی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر شاہوانی کے اعزاز میں گزشتہ روز بی این پی نصیرآباد کے ضلعی صدر ڈاکٹر شاہنواز خان مینگل نے عشائیہ دیا ۔

مہنگائی عروج پر ہے حکمرانوں نے جو وعدے کئے پورے نہیں کئے، مولانا واسع

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کا صوبائی اجلاس مولانا عبدالواسع کی زیر صدارت پارٹی دفتر میں ہوا اجلاس میں متعدد امور پر تفصیلی غورغوص کیاگیا اور 13جنوری کے جلسے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیاگیا اور کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ 13جنوری کو لورالائی جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے تمام کارکن بھرپور شرکت کریں ۔

بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، شاہ محمود قریشی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پی ڈی ایم ایک مختلف الاخیال لوگوں کا منفی اتحاد ہے جس کا مقصد موجودہ حکومت کو زق پہنچانا ہے اور اداروں پر دباؤ ڈال کر اپنے کرپشن کے کیسز سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے لہذا یہ بہت جلد منتشر ہو جائیں گے ،لانگ مارچ پر بھی اتفاق نہیں ، جب 31 جنوری کی ڈیڈ لائن ختم ہو گی تو یہ مل بیٹھیں گے ، پھر فیصلہ کریں گے صاف ظاہر ہے۔