|

وقتِ اشاعت :   January 12 – 2021

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما ء اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی معاون سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے کامیاب اجتماعات حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے۔

قوم قابض حکمرانوں کو مزید برداشت نہیں کرے گی سلیکٹڈ باعزت طور پر اقتدار سے علیحدہ نہ ہوئے تو عوامی قوت سے انہیں بھگائیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر جمعیت علمااسلام کے رہنمائوں اور کارکنوں پر مشتمل مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا کہ حکمرانوں کا چیخنا چلانا بے سود ہے ۔

انہیں اقتدار سے ہٹاکر ہی دم لیں گے آمریت کے چھتری تلے ہمیشہ اقتدار کے مزے لوٹنے والے ہمیں جمہوریت اور جمہوری اقدار کا درس نہ دیں انہوں نے کہا کہ قوم جس اذیت میں مبتلا ہے حکمرانوں کو اس کااحساس نہیں ناقابل برداشت مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام جینا دوبھر کیا ہوا ہے حکمران اب بھی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔