مزدوروں کے احتجاج کا نوٹس لیا جائے ،مزدور اتحاد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ریل مزدور محاذ میں شامل محنت کشوں کی تنظیموں نے اعلیٰ حکام اور بلوچستان کے عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مزدوروں کے احتجاج کا نوٹس لیا جائے چار روز تک کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے باہر ریل کی بحالی کیلئے آواز اٹھانے والوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔

پی ڈی ایم قیادت نے سانحہ مچھ کے حوالے سے ’’عمرانی حکومت‘‘ کو سہولت فراہم کی،حافظ حسین احمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت نے سانحہ مچھ کے حوالے سے بھی ’’عمرانی حکومت‘‘ کو حسب روایت سہولت فراہم کردی، پی ڈی ایم کی قیادت سانحہ مچھ پر مگر مچھ کے آنسو بہاکر اپنی حکومت مخالف احتجاجی تحریک کی ناکامی کا ازالہ چاہتی تھی ۔ وہ اتوار کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا اور مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے۔

صوبے کے اجتماعی قومی مفادات ہمیں تمام تر چیزوں سے عزیز ہے،غلام نبی مری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ہرنائی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میر غلام نبی مری نے کہا ہے کہ صوبے کے اجتماعی قومی مفادات ہمیں تمام تر چیزوں سے عزیز ہے اور ان کے تحفظ کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ۔

آئینی مدت سے حکومت ایک دن بھی پہلے کہیں جانیوالی نہیں، نور محمددمڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ آئینی مدت سے حکومت ایک دن بھی پہلے کہیں جانیوالی نہیں، اپوزیشن کے احتجاج سے حکومت کو کوئی خطر ہ نہیں اپوزیشن کی سیاست ختم ہوچکی ، عوام حکومت کیساتھ ہیں، پی ڈی ایم جتنے مر ضی جلسے کر لے حکومت قائم رہے گی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، ملک سے کرپشن کا خاتمہ حکومت کا مشن ہے۔

جماعت اسلامی اس ملک کو اسلامی بناکر قوم کو مسائل ومشکلات سے نجات دلائیگی ،مولانا ہاشمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اس ملک کو اسلامی بناکر قوم کو مسائل ومشکلات سے نجات دلائیگی بلوچستان کو حق دیکر ہی پاکستان ترقی کرسکتا ہے فرقہ واریت ،بدعنوانی اور امریکی مداخلت مسائل کے جڑہیں ملک میں فحاشی ،عریانی اور بے حیائی تمام حدیں پھلانگ گئی ہے ۔ جرائم پر قابو پانے اور مجرموں کو نشان عبر ت بنانے کیلئے شریعت کی مقرر کردہ سزائوں پر عمل درآمد ضروری ہے ۔

بی ایم سی میرٹ دشمنی کیخلاف احتجاجی کیمپ 12ویں روز جاری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بولان میڈیکل کالج کی سیٹوں کی غیر منصفانہ، میرٹ دشمن تقسیم کے خلاف احتجاجی کیمپ بار ویں روز بھی جا ری رہا ۔اس مو قع پر احتجاجی کیمپ کے آرگنائزر ڈاکٹر مزمل پانیزئی اور ڈاکٹر محسن خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سیٹوں کی غیر منصفانہ اور میرٹ دشمن تقسیم کے خلاف احتجاج کو مزید وسعت دینگے۔

میں صحافیوں کی اعلیٰ ظرفی اور ان کی خدمات کا معترف ہوں ،عائشہ ایوب

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: خضدار کی باصلاحیت طالبہ عائشہ ایوب نوتانی کی گزشتہ روز خضدار پریس کلب آمد ،انہوںنے خضدار پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کی، اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے والد محمد ایوب نوتانی بھی تھے۔

سریاب روڈ کی توسیع میں تاجروں کو مناسب معاوضہ دیا جائے، انجمن تاجران

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: مرکزی انجمن بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ، حضرت علی اچکزئی قیوم آغا ،میر یاسین مینگل شاہجہان ترین اللہ داد اچکزئی احسان کاکڑ ظفر کاکڑ نقیب کاکڑ لالا شکور خلجی صدیق یوسف زئی حاجی عبدالمالک لہڑی عباس لہڑی، نذیر احمد لہڑی سلام لہڑی ۔

سول سوسائٹی کے کردار کواجاگر کر کے معاشرے کااصلاح ممکن ہے، بشریٰ رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹر ی اطلاعات بلوچستان محترمہ بشریٰ رند کا کہنا تھا کہ ہم میں سے اکثر لوگ معاشرے میں سول سوسائٹی کے کردارکی اہمیت سے شاید مناسب طور پر آگاہ نہیں ہیں۔ اس لیئے ہمارے معاشرے میں سِول سوسائٹی کے بارے میں اکثر غلط فہمیاں پائی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سوسائٹی کے معاشرے کے کردار کے حوالے سے ایک روزہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

بلوچستان33اضلاع میں پولیو مہم آج سے شروع ہوگی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے 33اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم بروز پیر11جنوری سے شروع ہوگی جس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ان خیالات کا اظہارایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹرراشدرزاق نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے24لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔