خضدار کے لیویز پوسٹوں کی بندر بانٹ کا نوٹس لیا جائے ، متاثرین لیویز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: لیویز متاثرین ضلع خضدار نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خضدا ر میں لیویز پوسٹوں کی سیاسی و ذاتی بنیادوں پر بندر بانٹ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری منسوخ کیا جائے میرٹ لسٹ جاری کرنے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

ہزارہ برادری کے ہر دکھ درد میں شریک ہیں ، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کی قیادت میں وفد نے امام بارگاہ ولی عصر ہزارہ ٹائون جاکر سانحہ مچھ میں شہید ہونے والے مزدوروں کے لواحقین ، علما علاقہ معتبرین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نادیدہ قوتیں صوبے کا امن خراب کرنے پر تلی ہوئی ہے اور سانحہ مچھ جیسے بزدلانہ حرکتوں سے عوام کو دست و گریباں کرنا چاہتے ہیں ۔

وفاق المدارس عربیہ پاکستان کو ذاتی اور سیاسی مفادات کے لیے ہائی جیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،حافظ حسین احمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ہزاروں مدارس عربیہ کے عظیم ادارہ وفاق المدارس عربیہ پاکستان کو ذاتی اور سیاسی مفادات کے لیے ہائی جیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

دشت اور نگور کے مسائل حل کئے جائیں، معتبرین کی کمشنر سے ملاقات

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: دشت اور نگور میں انتظامی افسران کی غیر موجودگی سمیت بجلی کی سپلائی بحال کرنے کے لیے علاقائی معتبرین پر مشتمل وفد نے بی اے پی کے ایم پی اے لالہ رشید دشتی اور کمشنر مکران سے ملاقات کی اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد میں نیشنل پارٹی کے رہنما سابق تحصیل ناظم کہدہ عزیز دشتی کے علاوہ معروف شخصیت واجہ موسی، کہدہ محمد بخش، حاجی رحیم بخش، محراب دشتی، میر کینگی اور سیٹھ سکیم دشتی سمیت دیگر شخصیات شامل تھے۔

بلوچستان میں سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہو چکی ہیں،فرمان زرکون

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہو چکی ہیں اور متعدد سرمایہ کار صوبے میں پروجیکٹس لگانے میں دلچسپی لے رہے ہیں، اس سلسلے میں بعض کمپنیوں کیساتھ معاملات طے پا رہے ہیں امید ہے ان پر جلد پیشرفت ہوگی اور صوبے میں نئے منصوبے شروع ہونگے۔

محکمہ خزانہ نے پنشن کے 3091زیر التواء کیسز نمٹا دئیے ہیں،ظہور بلیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیر خزانہ بلوچستا ن میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ محکمہ خزانہ میں شفافیت اور کفایت شعاری کے لئے اقدامات جاری ہیں محکمہ خزانہ نے پنشن کے 3091زیر التواء کیسز نمٹا دئیے ہیں جبکہ خزانے پر بوجھ کم کرنے کے لئے گریڈ 20 یا اس سے زائد کے افسران کا بعد از ریٹائرمنٹ سپیرئیر ایگزیکٹو الائونس ختم کردیا ہے عوامی محکمہ خزانہ یا کسی بھی ذیلی دفتر کے حوالے سے جاری کردہ نمبر پر شکایات درج کروائیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سے آئی جی ایف سی سائوتھ کی ملاقات

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل ایمن بلال صفدر نے پیر کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صوبے کی امن امان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

استحصال وجبر کے نظام کیخلاف جدوجہد جاری ہے، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لسبیلہ: پاکستان ایک کثیر القومی ریاست ہے اس میں ہر قوم اپنی زبان،ثقافت جغرافیائی وحدت،رسوم و رواج اور مخصوص سماجی و نفسیاتی ساخت رکھتی ہے لیکن جابرانہ و استحصالی ڈھانچے کے اندر قوموں کے تشخص مسخ اور ان کی آزادانہ سماجی و اقتصادی ترقی کی راہیں مسدود ہوکر رہ گئی ہے نیشنل پارٹی موجودہ جابرانہ استحصالی اور قومی جبر و بالادستی و طبقاتی استحصال پر مبنی نظام کے خاتمے کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئی ہے۔

بلوچستان کے تمام سرداروں کے اثاثے یکجا بھی کئے جائیں تو بیرون ملک جزائر نہیں خریدے جاسکتے، نوابزادہ رئیس رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: قبائلی رہنماء نوابزادہ میر رئیس رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار سردار نہیں استحصالی قوتیں ہیں،بلوچستان کے تمام سرداروں کے اثاثے یکجا بھی کئے جائیں تو بیرون ملک جزائر نہیں خریدے جاسکتے ،وزیراعظم آٹا ، چینی ، پیزا فروخت ، کھیل کود اور سلائی کڑھائی سے ہونے والی ترقی کے راز سے قوم کو آگاہ کریں۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے۔