|

وقتِ اشاعت :   January 12 – 2021

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل ایمن بلال صفدر نے پیر کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صوبے کی امن امان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعلیٰ اور آئی جی ایف سی ساؤتھ نے پائیدار امن کے قیام کیلئے سکیورٹی اداروں کی کاوشوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے بلوچستان میں امن کے قیام کے حوالے سے ایف سی کے کردار اور تعاون کو سراہا۔