پولیو مہم میں علماء کرام اور ہیلتھ رضا کاروں کا کردار اہمیت کا حامل ہے، ڈی سی گوادر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: بلوچستان کے33 اضلاع کی طرح پورٹ سٹی ضلع گوادر میں بھی ضلعی انتظامیہ،ضلعی محکمہ صحت کے زیرنگرانی ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے انسدادپولیو مہم کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر خان زرکون نے انسدادِ پولیو مہم کی مانیٹرنگ کے سلسلے میں بدھ کے روز ضلع گوادر کی ساحلی بستی پشکان کا دورہ کیا۔ ضلعی محکمہ صحت اور کمیونٹی ٹیموں کی کارکردگی اور مارکنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔

جیل خانہ جات میں اصلاحات کاعمل تکمیل تک جاری رہے گا،ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ہری پور: وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ محکمہ جیل خانہ جات اور محکمہ شہری دفاع بلوچستان میں اصلاحاتی عمل کا سلسلہ اس کی تکمیل تک جاری رہیگا، بلوچستان کے مختلف جیلوں میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کراکر اس سے بھر پور استفادہ کیا جائے گا،انہوں نے عندیہ دیا کہ آئندہ مالی سال کے آغاز سے محکمہ شہری دفاع کے لیے جدید آلات کی خریداری کے منصوبے پر بھی کام کا آغاز کر دیاجائیگا۔

بی اے پی کا پشتون علاقوں کیلئے پیکج سے لاتعلقی کااعلان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان کے جاری کردہ پریس ریلز میں کہا ہے کہ پشتون بیلٹ کیلئے خصوصی پیکج کے حوالے سے جو جرگہ منعقدہ ہوا ہے اس کا پشتون بیلٹ کے پیکج یا میگا پروجیکٹ کے حوالے سے کوئی تعلق نہیں ہے ، حکومت پشتون بیلٹ کے لئے اسطرح قبائل سے تجاویز طلب کرتی ہے اور نہ ہی یہ پیکج صرف ایک ضلع کیلئے بلکہ یہ پیکج پورے پشتون بیلٹ کے اضلاع کیلئے ہوگا ۔

پی ڈی ایم کی تحریک اند رونی اختلا فات کی بدولت بستر مرگ پرہے ،بشریٰ رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رندنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک اند رونی اختلا فات کی بدولت بستر مرگ پرہے اور اپنی آخری سانس لے رہی ہے ۔

صوبے کی معدنیات میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، فرمان زرکون

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ صوبے میں کثرت سے پائے جانیوالے معدنی وسائل غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فوائد حاصل کرنے کے بے شمار مواقع فراہم کرتے ہیں،ریکوڈک، سیندک اور دودر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اب تک اعلیٰ معیار کی معدنیات دریافت ہو چکی ہیں۔سیندک ضلع چاغی اور دودر ضلع لسبیلہ میں معدنی شعبے کیلئے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز موجود ہیں۔

بلوچستان میں قیام امن کیلئے فورسز کا کردار اہم ہے، آئی جی پولیس

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ سے تبادلہ ہونے والے آئی جی ایف سی نارتھ میجرجنرل فیاض حْسین شاہ نے الوداعی ملاقات کی۔قبل ازیں ان کی سینٹرل پولیس آفس آمد پر پولیس کا چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

ماسٹر پلان سے زیارت کی خوبصورتی ، سیاحت کو فروغ اور عوام کو روزگار ملے گا ،نور محمد دمڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ زیارت ٹائون ماسٹر پلان سے زیارت کی خوبصورتی ، سیاحت کو فروغ اور عوام کو روزگار ملے گا زیارت سٹی ماسٹر پلان سے زیارت سٹی کے تمام تر بنیادی مسائل حل ہونگے عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامعہ پہنائونگا زیارت کا شمار ملک کے خوبصورت ترین سیاحتی مقامات میں ہوگا پاکستان بلکہ دنیا بھر سے بھی لوگ سیروتفریح کیلئے زیارت آینگے۔

سرمچار بن کر مراعات حاصل کرنا آسان ہے،ہم نے پاکستان کی سالمیت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،شفیق مینگل

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے پی ڈی ایم میں موجود کالی بھیڑوں کو پہچانیں سرمچار بن کر مراعات حاصل کرنا آسان ہے ہم نے پاکستان کی سالمیت اور بقاء کے لئے اپنی جانوں کا نذانہ پیش کیا ہے مخالفین کے لگائے گئے الزامات کی پرواہ نہیں ہے، ہندوستان کرائے کے قاتلوں کے ذریعے بلوچستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے ہرنائی اور مچھ واقعات کی مذمت کرتے ہیں ،داعش نے مسلمانوں کی محرومی کو بہانہ بنا کر غیر اسلامی اور غیر شرعی طریقہ اپنایا ہے ۔

مچھ جیل میں تربیتی ادار ے کے قیام کی منظوری، کوئٹہ سیف سٹی منصوبہ شہر کی سیکورٹی کیلئے اہم ہے جلد مکمل کیا جائے، جام کمال

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت جیل ریفارمز اور کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ پر پیش رفت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند، چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط، آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ، سیکرٹری خزانہ پسند خان بلیدی، سیکرٹری قانون ڈاکٹر اکبر حریفال۔

مچھ واقعہ سے متعلق شواہد ملے ہیں جلد حملہ آوروں تک پہنچ جائیں گے، پولیس

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ڈی آئی جی محکمہ انسداد دہشت گردی بلوچستان (سی ٹی ڈی)اعتزازگورایہ نے کہا ہے کہ مچھ واقعہ میں زندہ بچ جانے والا غلام رسول نامی کانکن پولیس یا کسی سیکورٹی ادارے کی تحویل میں نہیں بلکہ ہزارہ ٹاون میں ہے جس سے بیان قلمبند کرانے کیلئے رابطہ کیا جارہا ہے سانحہ مچھ کے حوالے سے مختلف لیڈزموجود ہیں جلد ہی حملہ آوروں کو ٹریس کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔